Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نواب شاہ میں گھر گھر مہم کو تیز کردیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے، سید حیدر عباس رضوی


نواب شاہ میں گھر گھر مہم کو تیز کردیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے، سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 11/15/2015
نواب شاہ میں گھر گھر مہم کو تیز کردیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے، سید حیدر عباس رضوی
نواب شاہ کا جوش دیکھ کرہمیں ہمت حاصل ہو رہی ہے ایسا جذبہ صرف حق پرستی کی جدوجہد میں ہی پایا جاتا ہے، اسلم آفریدی
نوابشاہ کے مختلف سیکٹرز میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے ایم کیوا یم رہنماؤں کا خطاب
نوا ب شاہ۔۔۔15نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید حید ر عباس رضوی نے کہاہے کہ 19نومبر کو نواب شاہ میں اس ہی جو ش جذبے کے ساتھ کارکنان و حق پرست عوام پتنگ پر مہر لگا کر حق پرست امیدواران کو کامیاب کرائیں ہماری فتح آپکی فتح ہے کارکنان کا جوش و خروش قابل دید ہے ،نواب شاہ کے کارکنان گھر گھر مہم کو تیز کردیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے اور اپنے اندر احساس ذمہ داری کو بیدار کریں کیونکہ کوئی بھی تحریک جب تک اپنی منزل کو نہیں پہنچتی جب تک اس تحریک کے کارکنان میں احساس ذمہ داری کا عنصر نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ کے مختلف سیکڑز میں منعقد کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ر رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی ،ایم پی اے محمد سلیم بندھانی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان اصغر کامریڈ، یوسف منیر ،زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید و اراکین زونل کمیٹی اور کارکنان و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ کے کارکنان کا جوش دیکھ کرہمیں ہمت حاصل ہو رہی ہے ایسا جذبہ صرف حق پرستی کی جدوجہد میں ہی پایا جاتا ہے اللہ پاک قائد تحریک الطاف حسین کے امیدواراں کو فتح کی روشنی سے ہمکنار کریگا ۔سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن یوسف منیر اور زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید نے کہا کہ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے دھاندلی کی منظم کاروائی کو انشاء اللہ 19نومبرکو ناکام بنادیں گے اور اپنے اتحاد سے ثابت کریں گے کہ جیت ہمیشہ حق وسچ کی تقدیر ہے دوسری جانب سیکڑ Bکے وارڈ نمبر18میں شعبہ خواتین کی کارنر میٹنگ کی گئی جس میں شعبہ خواتین نوابشاہ کی انچارج امبرین عظمیٰ باجی نجمہ جمال باجی زونل کمیٹی رکن معظم خان سیکڑ ممبر جاوید آرائیں ممبر صوبائی اسمبلی محمد سلیم بندھانی نے شرکت کی اسکے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد میٹنگ میں شریک تھیں۔

12/21/2024 8:08:17 PM