Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بلدیاتی الیکشن مہم کے حوالے سے پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں ہونے والے خطاب کی جھلکیاں


قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بلدیاتی الیکشن مہم کے حوالے سے پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں ہونے والے خطاب کی جھلکیاں
 Posted on: 11/13/2015
قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بلدیاتی الیکشن مہم کے حوالے سے پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں ہونے والے خطاب کی جھلکیاں
حید رآباد۔۔۔14نومبر2015
* حیدرآباد زون کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پکاقلعہ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام میں حیدرآباد ، لطیف آباد،قا سم آباد اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی حق پرست عوام و کارکنان اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
* پکا قلعہ گراؤنڈ حق پرست عوام سے مکمل طور پر بھر جانے کے باعث پکا قلعہ چوک اوراطراف کی گلیوں میں کارکنان و حق پرست عوام کی بہت بڑی تعداد میں 
موجود تھے۔
* جلسہ عام میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئرعامر خان واراکین رابطہ کمیٹی ، امین الحق ، شبیر احمد قائمخانی، ریحانہ نسرین، سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سید خورشید علی و اراکین قطب الدین، ظفر راجپوت ، عبدالقیوم، زاھدہ بیگم ، رعنا انصار ، ڈاکٹر فوزیہ ، حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی وا رکین زونل کمیٹی اور حق پر ست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سید وسیم حسین ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، دلاور قریشی ، راشد خلجی ، زبیر احمد خان ،عائشہ آفتاب بھی موجود تھے ۔
* اسٹیج پرلگائی جانے والی اسکرین پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی پورٹریٹ اور قومی پرچم کی تصاویر نمایاں تھیں جبکہ اسٹیج کے نیچے ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جسکے دونوں اطراف حق پرستوں کا نشان پتنگ بنائی گئی تھی اور ووٹ فور ایم کیو ایم تحریر تھا اور پنڈال کو متحدہ کے سہہ رنگی پرچموں اوربرقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے پرچم کے سہ رنگی کلر پر مبنی غباروں سے بھی پنڈال کو سجایا گیا تھا۔ 
* پنڈال میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کیلئے علیحدہ سے پریس گیلری بنائی گئی تھی اسکے علا وہ متحدہ سوشل میڈیا کا بھی کیمپ لگایا گیا تھا اور ایم کیو ایم شعبہ نشرواشاعت کی زیرنگرانی ویب ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں اس جلسہ عام کو نشر بھی کیا گیا۔ 
* جلسہ عام میں شرکت کے لئے حق پرست عوام اور کے قافلے بڑی بڑی ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے۔ 
* جلسہ میں شامل حق پرست عوام نے ہاتھوں میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ خواتین نے ایم کیو
ا یم کے سہہ رنگی پرچم کے کپڑے اور چوڑیاں پہنی ہوئیں تھیں۔
* قائدتحریک جناب الطاف حسین کا خطاب جیسے ہی شروع ہوا ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کھڑے ہوکر انتہائی پرجوش انداز میں فلک شگاف 
نعرے لگا کر قائد تحریک کا بھر پور استقبال کیا۔
* اس موقع پر MQM کا مشہور و معروف ترانہ" مظلوموں کا ساتھی "بلند آواز میں بجایا گیا ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب تقریبادو گھنٹے جاری 
رہا۔
* جلسہ کے دوران قائد تحریک الطاف حسین نے حیدرآباد کے کارکنان ، اور ذمہ داران کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے پر بھر پور کام کرنے پر شاباشی اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔










11/23/2024 12:20:33 AM