Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کا اصل تعارف الطاف حسین ہیں ، رابطہ کمیٹی ارکان عبد الحسیب ، اسلم آفریدی


بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کا اصل تعارف الطاف حسین ہیں ، رابطہ کمیٹی ارکان عبد الحسیب ، اسلم آفریدی
 Posted on: 11/4/2015
بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کا اصل تعارف الطاف حسین ہیں ، رابطہ کمیٹی ارکان عبد الحسیب ، اسلم آفریدی 
انتخابی جلسوں میں عوام کی شرکت سے واضح ہوگیا کہ ایم کیوایم پر عائد پابندیاں غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل کا حصہ ہیں ، اراکین سی ای سی ہیر سوہو ، شمع منشی 
شاہ فیصل کالونی نمبر 3گرین بیلٹ پر بلدیاتی الیکشن کئے سلسلے میں منعقدہ بڑے انتخابی جلسہ کے شرکاء سے خطاب 
جلسہ میں شاہ فیصل کالونی سے نامزد حق پرست امیدواروں کا عوام سے تعارف کرایا گیا 
کراچی ۔۔۔4، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اسلم آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے پاس ، نوٹ اور ووٹ کی طاقتیں ہیں اور یہ دونو ں طاقتیں عوام نے جناب الطاف حسین کو دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ ان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی شہر کراچی کے عوام جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر اپنے اس اعتماد کو بحال رکھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی نمبر3گرین بیلٹ پر منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جلسے کے شرکاء کا نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران سے تعارف بھی کرایا گیا ۔ انتخابی جلسے سے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی ارکان ہیر سوہو ، شمع منشی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نشاط ضیاء سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدا لحسیب اور اسلم آفریدی نے انتخابی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں جلسہ کا اتنا بڑا پنڈال سجھا کر یہ بات ثابت کردی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکتا مہاجروں کو کالے کلوٹے ، زندہ لاشیں ، بھوکے ننگے جیسے القابات دیئے جاتے ہیں لیکن یہ القابات دینے والے جان لیں کہ 70فیصد ریونیو دیکر یہ ننگے بھوکے ان ہی کا تن ڈھانپ رہے ہیں اورپاکستان بچانے کیلئے قربانی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں نے پاکستان کے عوام کو شعور دیا اور اپنے آپ کو زندہ لاشیں کہلوانا بھی قبول کیا لیکن تعصب اور نفرت کی سیاست کو فروغ نہیں دیا کیونکہ یہ تعصب اور نفرت کے خاتمے کی جنگ ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی قیادت میں لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کی تعارفی مہم تو جاری ہے لیکن ان کا اصل تعارف الطاف حسین ہیں اور جناب الطاف حسین کو عوام سے دور کرنے والے کبھی بھی اپنی گھناؤنی سازشوں کو کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تصویر اور تقریر شائع کرنے پر پابندی لگا ئی گئی لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج بھی کروڑوں کی تعداد میں عوام جناب الطاف حسین کی آواز سننے اور تصویر دیکھنے کیلئے بے چین ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے قرار رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے پوری انسانیت کے احترام کا درس دیا ہے ، حق پرستو ں کو ہمیشہ جدوجہد کی کہوٹی سے گزارا گیا ہے ، حق پرستی کا دعویٰ کیاجائے اور آزمایا نہ جائے ایسا ناممکن ہے ، حضرت علیٰ نے فرمایا کہ تمہاری کوئی رات ایسی گزر جائے جہاں تمہارا کوئی مخالف نہ ہوں سمجھ لینا تم حق پر نہیں رہے ۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کوایم سی ای سی کی ارکان ہیر سوہو اور شمع منشی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر میں جس طرح سے انتخابی مہم جاری ہے اور جناب الطاف حسین کے نامزد بلدیاتی امیدواران کا عوام کی جانب سے جس طرح سے خیر مقدم کیاجارہا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم پر عائد پابندیاں غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل کا حصہ ہیں، اگر ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے دیاجائے تو ایم کیوایم کراچی ، اندرون سندھ ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبوں سے کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے اور اسی خوف کی وجہ سے ایم کیوایم جیسی پرامن اور محب وطن جماعت پر غیر قانونی اور غیر آئینی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور اس کا استحصال کیاجارہا ہے ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نشاط ضیاء نے اپنے خطاب میں کہاکہ شاہ فیصل کالونی کے عوام جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر ثابت کردیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی جناب الطا ف حسین کا مضبوط قلعہ ہے ۔ انہوں نے انتخابی جلسہ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور ثابت کردیں کہ تمام تر جھوٹے اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجود عوامی اعتماد آج بھی جناب الطاف حسین پر اسی طرح برقرار ہے جس طرح ماضی میں تھا ۔ 









تصاویر

11/23/2024 12:16:42 AM