Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف فقہوں اور مسالک کے علمائے کرام کی جانب سے سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے مطالبہ کی بھرپور حمایت


مختلف فقہوں اور مسالک کے علمائے کرام کی جانب سے سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے مطالبہ کی بھرپور حمایت
 Posted on: 10/15/2015
مختلف فقہوں اور مسالک کے علمائے کرام کی جانب سے سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے مطالبہ کی بھرپور حمایت
پاکستان اب چار صوبوں سے نہیں چلایا جاسکتا، ملک میں مزید صوبوں کے قیام کی ضرورت ہے
صوبے لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔ علماء کی رائے 
بعض علماء کی جانب سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تجویز
نام کچھ بھی کیوں نہ رکھا جائے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں ایک اور صوبہ کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 15 اکتوبر 2015ء
مختلف فقہوں اورمسالک کے ماننے والے علمائے کرام نے سندھ میں ایک اورصوبہ بنانے کے مطالبہ کی بھرپورحمایت کی ہے ۔ اس بارے میں اپنی حمایت کا اظہارعلمائے کرام نے آج لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدکئے جانے والے اجتماع میں کیا۔اس بارے میں مختلف علمائے کرام نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے صوبہ کے قیام کی تجویزپربھی اپنااظہارخیال کیا۔ علمائے کرام نے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے ہم ایم کیوایم کے مطالبہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب چارصوبوں سے نہیں چلایاجاسکتا، ملک میں مزیدصوبوں کے قیام کی ضرورت ہے،بعض علماء نے اس حوالے سے کہاکہ صوبے لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پرہونے چاہئیں۔بعض علماء نے کراچی کوعلیحدہ صوبہ بنانے کی بات کی ۔ جناب الطاف حسین نے علمائے کرام کی باتوں سے مکمل اتفاق کیااورکہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صوبہ کانام کچھ بھی کیوں نہ رکھاجائے،بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سندھ میں ایک اورصوبہ کاقیام وقت کی ضرورت ہے۔ 

10/1/2024 12:21:22 PM