Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس تحریکی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا


 ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس تحریکی  جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
 Posted on: 6/13/2026

ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس تحریکی  جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا



میلبرن (آسٹریلیا): ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او (آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن) کا 48واں یومِ تاسیس نہایت عقیدت، اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کارکنان، ہمدردوں اور چاہنے والوں نے شرکت کی۔
تقریب میں اے پی ایم ایس او کی جدوجہد، تعلیمی و فکری خدمات اور نوجوانوں کی تربیت میں اس کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے تحریک کی قربانیوں اور نظریاتی وابستگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم، شعور اور تنظیمی نظم کے ذریعے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
تقریب کے دوران بانی و قائد الطاف حسین کی طویل صحتیابی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے اور وہ جلد از جلد صحتیاب ہوں۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے نظریات کے مطابق جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور بیرونِ ملک بھی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے گا۔
جاری کردہ:

شعبہ اطلاعات
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ

6/14/2026 9:50:21 AM