ایم کیوایم ویب ٹی وی کے رکن احسن صمد کے والد عبدالصمدمرحوم کوپاورہاؤس قبرستان فیڈرل بی ایریامیں سپردخاک کردیاگیا
نمازاورتدفین میں حق پرست عوامی نمائندوں، شعبہ جات کے ارکان ،کارکنان ، ہمدردوں اورعزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت
مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں
کراچی:۔۔۔8 اگست2015ء
ایم کیوایم ویب ٹی وی کے رکن احسن صمد کے والد عبدالصمدمرحوم کوپاورہاؤس قبرستان فیڈرل بی ایریامیں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازظہر نور مسجد النورسوسائٹی میں اداکی گئی ۔نمازاورتدفین میں حق پرست اراکین اسمبلی شیخ صلاح الدین، حاجی انور،ایم کیوایم ویب ٹیم،شعبہ ویڈیواورنیوزسیکشن سمیت دیگرشعبہ جات کے ارکان ، فیڈرل بی ایریاسیکٹرکمیٹی کے یونٹ کمیٹیوں عہدیداران ،کارکنان ، ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں۔دریں اثناء مرحوم کی فاتحہ سوئم بروزاتوارظہرتاعصرمرحوم کی رہائشگاہ واقع النورسوسائٹی بلاک19میں ہوگاجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن وفاتحہ خوانی کی جائے۔