ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن محمد اختر کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔27جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن محمد اختر ولد بہادر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے محمد اختر مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے انہیں کروٹ کروٹ جنت میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے۔