Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم جنرل ورکرزاجلاس ؍مجموعی خبر


ایم کیوایم جنرل ورکرزاجلاس ؍مجموعی خبر
 Posted on: 6/25/2015
ایم کیوایم جنرل ورکرزاجلاس ؍مجموعی خبر
لندن۔۔۔25جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعرات کے روزایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔جنرل ورکرزاجلاس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیااور کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے جاری گھناؤنی سازشوں سے آگاہ کیا اور بی بی سی کی جھوٹی اوربے بنیادی ڈاکومنٹری رپورٹ سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ جنرل ورکرزاجلاس کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈمیں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں روزے دارکارکنان کے لئے افطاری کاخصوصی انتظام کیا گیاتھا۔شہرمیں پڑنے والی شدیدگرمی اورروزے کے باوجودجنرل ورکرزاجلاس میں شریک کارکنان کاجوش و جذبہ قابل دیدتھاجووقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔جنرل ورکرزجلاس کاباقاعدہ آغازبعدنمازمغرب افطاری کے اختتام کے بعد ہوا اس موقع پراجلاس کے شرکاء میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے افطاری تقسیم کی گئی جس کے بعدساتھیوں نے باجماعت نمازمغرب اداکی ۔ٹھیک8بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرکارکنان کاجوش وخروش قابل دیدتھاجنہوں نے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔ جناب الطاف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے کے سوانوبجے (9:15)تک جاری رہاجس میں انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ،حکومتی وزراء کی سرز نش کی اور بی بی سی کی رپورٹ جس میں بھارت سے فنڈنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں اس کی کھل کر تردیدکی اور انہیں جھوٹا اوربے بنیادقراردیااورکہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کامقصدپاکستان کوختم کرناہے۔

10/1/2024 2:17:01 AM