Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی ریلیوں میں جدید اسلحہ کا استعمال حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی ریلیوں میں جدید اسلحہ کا استعمال حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/20/2015
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی ریلیوں میں جدید اسلحہ کا استعمال حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی میں اسلحہ کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کاشورمچانے والے عناصر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن
اورتحریک انصاف کے جلسوں میں اسلحہ کی نمائش پر کیوں خاموش ہیں؟
پولیس رینجرز کراچی میں تواسلحہ کی تلاشی کے نام پرگھرگھرچھاپے مار رہی ہے ، انہیں گوجرانوالہ اورپنجاب کے دیگرشہروں میں
اسلحہ کی نمائش اوراسلحہ کاآزادانہ استعمال نظرکیوں نہیں آرہاہے؟
آخروفاقی اورصوبائی حکومت کویہ اسلحہ نظرکیوں نہیں آتا؟کراچی میں اسلحہ کی بازیابی کے نام پر ہرعلاقے میں تلاشی اورپنجاب میں
اسلحہ کے کھلے استعمال پر خاموشی کیوں ہے؟رابطہ کمیٹی 
گوجرانوالہ میں اسلحہ کے استعمال سے ایک بارپھر ثابت ہوگیا کہ عسکری ونگ ایم کیوایم میں نہیں بلکہ ان سیاسی جماعتوں کے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 20 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی ریلی میں جدیدوخودکاراسلحہ کی نمائش اورآپس میں ہونے والے مسلح تصادم پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دوروزقبل گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسہ میں جدیداسلحہ کی نمائش کی گئی اور گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی ریلی میں جدیداسلحہ کا استعمال کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دن رات کراچی میں اسلحہ کی بھرمار کی رٹ لگانے والے اورکراچی میں اسلحہ کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کاشورمچانے والے عناصر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی جانب سے جلسوں اورریلی میں اسلحہ کی نمائش پر کیوں خاموش ہیں؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی ریلیوں میں جدید اسلحہ کے استعمال سے ایک بارپھر ثابت ہوگیاہے کہ عسکری ونگ ایم کیوایم میں نہیں بلکہ ان سیاسی جماعتوں نے بنارکھے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس رینجرز کراچی میں تواسلحہ کی تلاشی کے نام پر گھرگھرچھاپے مار رہی ہے، گھروں، پارکوں کو کھوداجارہاہے لیکن انہیں گوجرانوالہ اورپنجاب کے دیگرشہروں میں اسلحہ کی نمائش اوراسلحہ کاآزادانہ استعمال نظرکیوں نہیں آرہاہے؟آخروفاقی اورصوبائی حکومت کویہ اسلحہ نظرکیوں نہیں آتا؟کراچی میں اسلحہ کی بازیابی کے نام پر ہرعلاقے میں تلاشی اورپنجاب میں اسلحہ کے کھلے استعمال پر خاموشی کیوں ہے؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پورے ملک اسلحہ کابیدریغ استعمال ہوتاہے ، اسلحہ بنانے کی فیکٹریاں کراچی سے باہر ہیں ، اسلحہ ملک کے دوسرے صوبوں سے اسمگل ہوکرکراچی آتاہے لیکن اسلحہ بنانے اوراسمگل کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے اسلحہ کے خاتمہ کے نام پر آپریشن صرف کراچی میں کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب تک قانون کادہرامعیاررہے گا اورہرحکومتی اقدام تعصب کی بنیادپر کیا جائے گااس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ 


10/1/2024 12:16:38 AM