اے پی ایم ایس او سراج الدولہ کالج کے کارکن عبد اللہ ظفر کو کھجی گراؤنڈ قبرستان گلبہار میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رکن رابطہ کمیٹی عادل خان، چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او، کراچی تنظیمی کمیٹی سمیت سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔25، جون 2013ء
اے پی ایم ایس او سراج الدولہ کالج کے کارکن عبداللہ ظفر کو کھجی گراؤنڈ قبرستان گلبہار میں سپردخاک کردیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر غوثیہ مسجد گلبہار میں اداکی گئی ۔ مرحوم کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان،چیئرمین واراکین مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرزو یونٹ کے ذمہ داران، کارکنان اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔