سانحہ پیپلزچورنگی بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے نارتھ ناظم سیکٹریونٹ143-Bکے کمیٹی رکن سیدکاشف فاروق کی زخموں کی تاب نہ لاکرجام شہادت نوش کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
سیدکاشف فاروق شہیدبعدنمازظہرسخی حسن قبرستان میں سپردخاک ،نمازجنازہ وتدفین میں حق پرست امیدواروں اور کارکنان ں کی شرکت
کراچی ۔۔۔29، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ پیپلزچورنگی بم دھماکے میں شدیدزخمی ہونیوالے ایم کیوایم نارتھ ناظم سیکٹریونٹ143-Bکے کمیٹی رکن سیدکاشف فاروق پیرکی اعلیٰ الصبح زخموں کی تاب نہ لاکردوران علاج جام شہادت نوش کرگئے(انااللہ واناالہ راجعون)،پیپلزچورنگی بم دھماکے میں شہیدہونیوالے کارکنان کی تعداداب تک پانچ ہوگئی۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزچورنگی بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے نارتھ ناظم سیکٹریونٹ143-Bکے کمیٹی رکن سیدکاشف فاروق کی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکرشہادت پردلی افسوس کااظہارکیاہے اورایک بارپھرمطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے انتخابی دفاترپربم دھماکوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سیدکاشف فاروق شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدکاشف فاروق شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)دریں اثناء سیدکاشف فاروق شہیدکوبعدنمازظہرسخی حسن قبرستان میں ہزاروں کارکنان کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نمازجنازہ شہداء پاک نزدیونٹ آفس 143-Bکے بی آرسوسائٹی میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے نامزدحق پرست امیدواران ریحان ہاشمی،شیخ صلاح الدین، ساجد قریشی ،حاجی انوررضا،جمال احمد،ریحان ظفر،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین،نارتھ ناظم آبادسیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹوں کے ذمہ داران،کارکنان، ہمدردوں اورشہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔