Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا


ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا
 Posted on: 4/28/2013
ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا 
تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں نے اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں اور دہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم سے بھر پور یکجہتی کااظہا رکیا 
یوم سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد ، سیاہ پرچم لہرائے گئے اور بینرز آویزاں کئے گئے 
تصاویر
کراچی ۔۔۔28، اپریل 2013ء 
ہفتہ کی شب ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں اور اس میں ایم کیوایم کو نشانہ بنانے کے خلاف اتوار کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔ یوم سوگ کے سلسلے میں تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹروں نے رضاکارانہ طور پر اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ایم کیوایم سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا ۔یوم سوگ کے موقع پر ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کو زبردست زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ، کارکنان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی جبکہ سیاہ بینرز بھی آویزاں کئے گئے جن پر دہشت گردی ، بم دھماکے خلاف کارروائی کے مطالبات کے علاوہ مذمتی کلمات بھی تحریر تھے ۔ قرآن خوانی کے اجتماعات میں شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے خاتمے ، اس کے خلاف مضبوط اتحاد ، ایم کیوایم کو آزادانہ طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے دہشت گردی اور بم دھماکوں کے پیچھے کارفرما عوامل کی سازشوں کی ناکامی، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئیں ۔ 



12/23/2024 11:35:48 AM