Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لبرل سوچ رکھنے والی اعتدال پسند جماعتوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتخابی عمل سے دور کیا جارہا ہے ،الطاف حسین


لبرل سوچ رکھنے والی اعتدال پسند جماعتوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتخابی عمل سے دور کیا جارہا ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 4/28/2013
لبرل سوچ رکھنے والی اعتدال پسند جماعتوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتخابی عمل سے دور کیا جارہا ہے ،الطاف حسین
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بم دھماکے پر جنا ب الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن۔۔۔28اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے رفیق آباد میں جلسے سے واپس جانے والے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان پربم دھماکہ کے ذریعے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کومذہبی جنونیت کی آگ می دھکیلنے کے درپہ ہیں اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرکے اپنی سوچ کی جماعتوں کوعوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لبرل سوچ رکھنے والی اعتدال پسند جماعتوں کے انتخابی دفاتر اور اجتماعات پر بم دھماکے کرکے ان جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور کیا جارہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ،نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو اور وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی ان کاروائیوں کا فی الفور نوٹس لیں اور فوری اقدامات کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔ علاوہ ازیں جانب الطاف حسین نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بھی دعاکی۔



12/23/2024 11:00:01 AM