Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کی جناح گراؤنڈ آمد کے وقت پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ میں ایم کیو ایم کے کارکنان ملوث نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار


عمران خان کی جناح گراؤنڈ آمد کے وقت پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ میں ایم کیو ایم کے کارکنان ملوث نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/9/2015 1
عمران خان کی جناح گراؤنڈ آمد کے وقت پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ میں ایم کیو ایم کے کارکنان ملوث نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
عمران خان اور ریحام خان کا پرتپاک استقبال کرکے اپنی روایتی مہمان نوازی کا ثبوت دیاہے
عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغازشہداء کی یادگار سے کیا جس سے کارکنان کے جذبات کو تقویت ملی ہے
تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ایم کیو ایم کی نیت پر شکوک و شبہات پیدا کئے گئے
پولیس حکام نے عمران خان کی آمد کی جو صورتحال اور راستہ بتایا تھا صورتحال اس کے برعکس ہوئی ، کنور نوید جمیل
جناب الطاف حسین کی جانب سے عمران خان اور انکی اہلیہ کیلئے لائے گئے تحائف امانتاً رکھے ہیں
جناب الطاف حسین نے خوشگوار ماحول کا آغا ز کیا جس پر عمرا ن خان نے بھی انکا شکریہ ادا کیا تھا،سید حیدر عباس رضوی
تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک جماعت نے دوسری جماعت کے مرکز پر جلسہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہو
جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن کیمپ پر پریس کانفرنس سے رابطہ کمیٹی ارکان اور نامزد حق پرست امیدوار کا خطاب
کراچی۔۔۔9اپریل 2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جناح گراؤنڈ آمد کے وقت پیش آنے والے چھوٹے ناخوشگوار واقعہ میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ملوث ہونے کے تاثرات سراسر غلط ہیں ،عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ایم کیو ایم کے شہداء کی یادگار سے کیا جس سے کارکنان کے جذبات کو تقویت ملی ہے جس پر انکا شکریہ اداکیا ہے ،ایم کیو ایم کی جانب سے مہمانوں کے استقبال اور طعام و تحائف کی تیاریاں رات میں ہی شروع کر ی گئیں تھیں اور پھول گلدستے تیار کروائے گئے تھے ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور حق پرست ارکان اسمبلی سمیت کارکنان نے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عمران خان ، انکی اہلیہ ریحام خان اور قافلے کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انکا پرتپاک استقبال کیااپنی روایتی مہمان نوازی کا ثبوت دیاہے،تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کی جانب سے جلد بازی میں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ایسا تاثر دیا گیا جیسے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی پر خلوص و شفاف نیت پر شکوک و شبہات پیدا کئے گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 246میں واقع جناح گراؤنڈ میں قائم ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن کیمپ پر پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حلقہ NA-246کیلئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی، عارف خان ایڈوکیٹ اور ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر بھی انکے ہمرا ہ تھے۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ جناب الطا ف حسین نے خیر سگالی کی جو فضاء قائم کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور انکی جماعت نے بھی اس کا اعتراف کیاہے ایم کیو ایم کا نمائندہ وفد عمران خان کے استقبال کیلئے انکی گاڑی تک گیا تھا جس پر عمران خان نے پرتپاک استقبال پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ انہوں نے شہداء کیلئے دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت وثوق سے بار بار سال 2015ء کو انتخابات کا سال قرار دے رہے ہیں جس پر عوام کو تشویش ہے کیونکہ قبل ازوقت انتخابات اسی صورت میں ہو سکتے ہیں کہ جب ملک کسی بڑی بد امنی کا شکار ہوجائے ،تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کو اس بات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے کہ چند عناصرحلقہ246کی آڑ میں بد امنی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں عمران خان یا انکی ریلی کے ساتھ کسی بڑے نا خوشگوار واقعے کی افواہیں پھیلائی گئیں تھیں لیکن کوئی بڑا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا صرف جناح گراؤنڈ میں معمولی نوعیت کا تصادم ہوا جس پر ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے عمرا ن خان کی واپسی کی وجہ یہ چھوٹا تصادم تھا جبکہ عمران خان اور انکی اہلیہ کی جناح گراؤنڈ سے واپسی انکا اپنا فیصلہ تھااور انکی جماعت کے رہنماؤں نے خود کہا کہ انکی واپسی کے بعد یہ نا خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس کے تناظر میں دونوں جماعتوں کو شر پسندوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ حلقہ میں انتخابات کو پر امن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کو پر امن بناکر کراچی کے امن اور پاکستان کے استحکام کو مستحکم کیا جاسکتاہے کیونکہ کراچی پاکستان کا دل اور این اے 246کراچی کا دل ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور دونوں جماعتوں کواپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی لہٰذا کسی کو بھی ایم کیو ایم کی نیک نیتی پر شک نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو گورنرصاحب کی موجودگی میں طے ہونیوالے ضابط�ۂ اخلاق کو اپنے کارکنان تک پہنچانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 246کے مکینوں پر آج بھی یہ واضح ہوگیا کہ پی ٹی آئی کی شہر بھر سے آنیوالی ریلی میں لوگوں کی کتنی تعداد شامل تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ کتنے لو گ ہیں اور اس سے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی عوام پر واضح ہوگئے ہیں ۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کی ہدایت کے بعد گزشتہ رات ہی رابطہ کمیٹی نے عمران خان اور انکی اہلیہ کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس حکام نے عمران خان کی آمد کی جو صورتحال اور راستہ بتایا تھا اور عمران خان کی چند رفقاء کے ہمراہ جناح گراؤنڈ آمد کا کہا گیا تھا لیکن صورتحال اس کے برعکس ہوئی جس کے سبب اہل علاقہ بھی سڑکوں پر آگئے لیکن ایم کیو ایم نے انہیں تحمل سے رہنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور بردباری سے جمہوریت کو فروغ ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی جانب سے عمران خان اور انکی اہلیہ کے لئے لائے گئے تحائف امانتاً رکھے ہیں جو ان سے رابطہ کرکے پہنچا دئے جائیں گے ۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے خوشگوار ماحول کا آغا ز کیا جس پر عمرا ن خان نے بھی انکا شکریہ ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک جماعت نے دوسری جماعت کے مرکز پر جلسہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہو اور اتنے بڑے معاملے میں چھوٹے تصادم کو بڑا نہیں بنانا چاہئے کیو نکہ اس میں نہ ایم کیو ایم والے ملوث تھے نہ پی ٹی آئی والے بلکہ یہ شرپسندوں کا مذموم کارنامہ تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان ہمارے مہمان ہیں اور وہ اپنے ساتھ جس کو بھی لائیں گے ہم خوش آمدید کہیں گے اور انشا ء اللہ ایم کیو ایم اس حلقے سے بھاری تعداد میں کامیاب ہوگی اور ہم اسی لئے کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے گفتار ، الفاظ اورانداز بیان سے تحمل و افہام و تفہیم کا مظاہرہ کریں اور جناب الطاف حسین نے جو پر امن و محبت کی فضا ء قائم کی ہے اس کو آگے لیکر چلیں۔
    English 
وڈیو  

12/21/2024 9:52:04 AM