Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بم دھماکوں کے ذریعہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین


بم دھماکوں کے ذریعہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/23/2013
بم دھماکوں کے ذریعہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے پاکستان اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار تشویش
ؒ لندن۔۔۔23، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور بم دھماکوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکوں کے ذریعہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور جو دہشت گرد عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کے تحت بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں وہ پاکستان اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسہ اور نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں بم دھماکوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، بم دھماکوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔



12/23/2024 6:59:15 AM