پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
نماز جنا زہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین،سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر کی شرکت
کراچی:۔۔۔15،اپریل2013ء
اور نگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کی نماز جنازہ انچولی سوسائٹی کی مسجد خیر العمل میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنا زہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب ، نیک محمد ، سلیم تاجک ، شکیل عمر اور واسع جلیل کے علاوہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین، سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، علاقائی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب اور علاقے کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعدازا ں سیّد مرتضیٰ حسن رضوی کو ےٰسین آباد قبر ستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔