ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر صاحبزادے حامد کریم سے تعزیت
صاحبزادہ فضل کریم مرحوم نے مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے جو خدمات انجام دیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فاروق ستار
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے دکھ کی گھڑی میں ہمیں یاد رکھا جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں، حامد کریم
کراچی:۔۔۔15،اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے حامد کریم سے فون کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمددری کااظہار اور مرحوم کے مغفرت کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ صاحبزادہ فضل کریم مرحوم نے مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے جو خدمات انجا م دیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فضل کریم کے صاحبزادے حامد کریم نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے دکھ کی گھڑی میں ہمیں یاد رکھا جس پر ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔