Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس ۔


سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس ۔
 Posted on: 4/15/2013
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس ۔
مرحوم مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور دہشت گردی کے عفریت کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔
صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر سوگوار لواحقین، سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں و کارکنوں سے الطاف حسین کی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن۔۔۔15، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگواران ، سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم مرحوم مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور دہشت گردی کے عفریت کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے اور ان خدمات پر مرحوم کو جتنا خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان صاحبزادہ فضل کریم کے سوگوار لواحقین ، سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اور کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

12/23/2024 7:13:03 AM