ایم کیوایم کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارتعزیت
کراچی :۔۔۔۔6،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ148کے سینئرکارکن سیدظہیراحمدہاشمی،فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ 144کے کارکنان سیدعلی حیدررضوی کی والدہ اورعمران شیخ کی ہمشیرہ،ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹریونٹ190کے کارکن بلال فیصل کی والدہ مبینہ بانواورگڈاپ سیکٹرکے انچارج علی گل گبول کے والدہبت خان گبول کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔(آمین)