ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے سینئر کارکن سید ظہیر احمد ہاشمی اورگڈاپ سیکٹر انچارج کے والد ہیبت خان گبول کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن :۔۔۔۔6،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے سینئرکارکن سیدظہیراحمدہاشمی اورگڈاپ ٹاؤن سیکٹرانچارج علی گل گبول کے والد ہیبت خان گبول کے انتقال پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جوارررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)