حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں
شہر بھر کی مختلف گلیوں، شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز لگائے گئے اور بعض اہم شاہراہوں اورعلاقوں ، گلیوں کو تنظیمی پر چموں برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیاہیں
مختلف سیکٹرز کی جانب سے جشن صبح نو کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے
جشن صبح نو کے سلسلے میں حیدرآباد شہر انتہائی خوب صورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جشن صبح نو کے حوالے سے حیدرآباد کی عوام میں بڑا جوش و جذبہ پایا جار ہاہے
ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے باغ مصطفی گروانڈ میں مرکزی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایم کیوایم کے کارکنان ،خواتیں،بچے ،نوجوان اور بزرگ کثر تعداد میں موجود تھے اور کیمپ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب نے انکے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کردیا
حیدر آباد ۔۔۔30جنوری2015ء
حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس آفسز اوردیگر تنظیمی دفاتر پر چراغاں کے علاوہ شہر بھر کی مختلف گلیوں، شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں اور بعض اہم شاہراہوں اورعلاقوں ، گلیوں کو تنظیمی پر چموں برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر بڑے تنظیمی پرچم بھی لگائے گئے ہیں سیکٹرز کی جانب سے جشن صبح نو کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ۔کیمپوں میں تحریکی پرچم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر آویزاں کئی گئی ہیں جبکہ ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے باغ مصطفی گروانڈ میں مرکزی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان ،خواتین،بچے ،نوجوان اور بزرگ کثیرتعداد میں موجود تھے اور کیمپ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب نے انکے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کردیا ۔جشن صبح نو کے سلسلے میں حیدرآباد شہر انتہائی خوب صورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جشن صبح نو کے حوالے سے حیدرآباد کی عوام میں بڑا جوش و جذبہ پایا جارہا ہے۔