سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی حسیب احسن کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی:۔ ۔۔8مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی حسیب احسن کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)