کے کے ایف کے مرکز میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کیلئے امداد ی کیمپ قائم کر دیاہے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے فلاحی ادارے خد مت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔قائد تحریک الطاف حسین مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی کے لئے امدادی سامان ایم کیوایم کے فلاح ادارے خد مت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترفیڈ رل بھی ایریا بلاک 14یا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروہ عزیزآبادمیں جمع کرائیں۔ مزید معلومات کے لئے کے کے ایف کے فون نمبر021-34264572یا پھر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد میں فون نمبر 021-36313690-36329900پررابطہ کر سکتے ہیں