Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق پروگرام میں جنرل اسلم بیگ کا ایم کیو ایم مخالف ویڈیو کلپ چلانے کا مقصد سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف بھڑکانا تھا، الطاف حسین


نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق پروگرام میں جنرل اسلم بیگ کا ایم کیو ایم مخالف ویڈیو کلپ چلانے کا مقصد سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف بھڑکانا تھا، الطاف حسین
 Posted on: 11/21/2026

نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق پروگرام میں جنرل اسلم بیگ کا ایم کیو ایم مخالف ویڈیو کلپ چلانے کا مقصد سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف بھڑکانا تھا، الطاف حسین

حامد میر کا یہ عمل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین


پاکستان کے ایک نامی گرامی اینکرپرسن حامد میرجو ایم کیوایم کی بہت مخالفت کرتے ہیں،انہوں نے اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں نئے صوبوں اور ریفرنڈم کے موضوع پر گفتگو کے دوران جنرل اسلم بیگ کا ایک وڈیوکلپ چلایا جس میں ایم کیوایم پر یہ بہتان لگایا گیا کہ ایم کیوایم کوجنرل ضیاء الحق نے بنایا، میراسوال یہ ہے کہ حامد میرنے صوبوں اورریفرنڈم کے موضوع پر ہونیو الے پروگرام میں جنرل اسلم بیگ کا جو وڈیو کلپ چلایا،کیا اس کاپروگرام کے موضوع سے کوئی میل تھا؟ میں سمجھتا ہوں کہ حامد میر نے اس موقع پرسراسرجھوٹ اوربہتان پر مشتمل یہ وڈیو کلپ چلاکرسندھ کے عوام کوایم کیوایم کے خلاف بھڑکانے اوران کے ذہنوں کومتنفرکرنے کی کوشش کی ہے اوریہ بہتان لگا کرعوام کے ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ جنرل ضیاء نے ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کا خاتمہ کرکے مارشل لاء لگایا تھا اورایم کیوایم کاجنرل ضیا سے تعلق تھا توآج سندھ کی تقسیم کی بات پر بلاول نے سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں کاخون بہانے کی جوبات کی ہے وہ درست ہے، جنرل ضیا کی باقیات سندھ کے شہری علاقوں میں ہیں، انہیں مارواوران کاخون بہاؤ۔ حامدمیرکا یہ عمل کسی بھی طرح درست نہیں بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 498 ویں فکری نشست سے خطاب
20، نومبر2026ء



11/22/2026 9:44:55 AM