Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ذوالفقار علی بھٹو نے سوشلزم اور جمہوریت کے نعروں کو اقتدار کے حصول کے لیے استعمال کیا، پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی جاگیردارانہ اور آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہے، الطاف حسین


ذوالفقار علی بھٹو نے سوشلزم اور جمہوریت کے نعروں کو اقتدار کے حصول کے لیے استعمال کیا، پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی جاگیردارانہ اور آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/21/2026

ذوالفقار علی بھٹو نے سوشلزم اور جمہوریت کے نعروں کو اقتدار کے حصول کے لیے استعمال کیا، پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی جاگیردارانہ اور آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہے، الطاف حسین

پیپلزپارٹی کے بانی رہنماؤں ڈاکٹر مبشر حسن، جے اے رحیم اور معراج محمد خان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اور بھٹو کے سیاسی کردار کی اصل تاریخ سے نئی نسل اور
Gen Z
کو آگاہ کرنا ضروری ہے، الطاف حسین



پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوایک بڑے جاگیردارتھے، ان کی سیاست جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاس تھی اور آج بھی پیپلزپارٹی کی موجودہ لیڈرشپ اسی جاگیردارانہ ذہنیت پر عمل کررہی ہے اورپیپلزپارٹی کا اصل منشوربھی آمرانہ ذہنیت کاعکاس ہے۔ 
Gen Z اورنئی نسل کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی اراکین کون تھے اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد 60ء کی دہائی کے آخرمیں رکھی گئی تھی جب پاکستان دولخت ہونے کے درپے تھا۔ اس زمانے میں بائیں بازو کی سیاست کرنے والوں میں سوشلزم کانعرہ بہت مقبول تھاجبکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے کبھی بھی بائیں بازو (Leftist) کی جدوجہد نہیں کی تھی، بھٹو بہت چالاک تھے وہ جانتے تھے کہ نئی نسل میں سوشلزم اور مساوات کا نعرہ بہت مقبول ہے اورلوگوں کو اعتماد ہے کہ سوشلزم کی بنیاد پر تبدیلی آئے گی اسی لئے انہوں نے سوشلزم کے نعرے کواستعمال کیا۔
 ذوالفقارعلی بھٹو خود کوجمہوریت پسندقراردیتے تھے لیکن تاریخ یہ ہے کہ وہ ڈکٹیٹرزکے ساتھی تھے، ذوالفقارعلی بھٹو کے والدسرشاہنواز بھٹو انگریزوں کے ایجنٹ تھے اورانہیں انگریزوں نے وفاداری کے عوض بڑی بڑی جاگیریں اور”سر“کا خطاب بھی دیا تھا۔ بھٹو27 سال کی عمر میں ہی آمروں کے ساتھ رہے، وہ پہلے جنرل ایوب خان کے ساتھ رہے، یہاں تک کہ وہ فوجی آمر جنرل ایوب خان کو ڈیڈی کہہ کرپکارتے تھے، جنرل ایوب خان کی سرپرستی میں بھٹو کی سیاسی پرور ش ہوئی اورانہیں اسی دورمیں وزیربنایاگیا۔جنرل ایوب خان کے بعد جب جنرل یحییٰ خان نے اقتدارسنبھالا بنے تو ذوالفقارعلی بھٹو ان کے ساتھ مل گئے، بھٹو نے سوشلسٹ جدوجہد کرنے والے سینئر ترین افراد ڈاکٹر مبشر حسن، جے اے رحیم (جلال الدین عبدالرحیم) اورمعراج محمد خان سمیت دیگرلوگوں کو ملایا جو کہ سوشلزم کے بڑے مبلغین تھے اورپھر 30، نومبر1967ء کو بھٹو نے اپنی جماعت پیپلزپارٹی بنائی اورعوام کوگمراہ کرنے کیلئے روٹی، کپڑا اور مکان کانعرہ لگایااور اپنے منشورمیں چاربنیادی نکات متعارف کرائے کہ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ 
 فوجی جرنیلوں سے قربت کے باعث بھٹو کو معلوم ہوگیا تھا کہ الیکشن ہونے والے ہیں، جب 1970ء کے الیکشن ہوئے تو اس وقت پاکستان کے دوصوبے تھے ایک مشرقی پاکستان اوردوسرا مغربی پاکستان۔ الیکشن میں مجیب الرحمان کی عوامی لیگ کو 186 نشستیں ملی جبکہ بھٹو کی پیپلزپارٹی صرف 88 نشستیں حاصل کرسکی، جمہوری اصولوں کے تحت عوامی لیگ کو اقتدار دیاجاناچاہیے تھا لیکن بھٹو اڑگئے کہ اقتدار مجیب الرحمان کو نہ دیاجائے۔جمہوریت کے نام نہاد علمبردارذوالفقارعلی بھٹونے عوامی لیگ کوملنے والامینڈیٹ تسلیم نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کوتوڑنا قبول کرلیا لیکن عوامی لیگ کواقتداردینا گوارانہیں کیا۔ 
 16، دسمبر1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا اور20، دسمبر1971ء کو پاکستانی فوج نے جنرل نیازی کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں انڈین فوج کے جنرل اروڑہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، اس وقت فوج میں شدید مایوسی کاعالم تھا اورملک میں جنرل یحییٰ خان کامارشل لاء نافذ تھا، جنرل یحییٰ خان نے اپنے منصب سے استعفیٰ دیکر اپنی کرسی پر بھٹو کوبٹھادیا اس طرح ذوالفقارعلی بھٹو ملک کی تاریخ کے واحد سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹربن گئے۔ 
ذوالفقارعلی بھٹو نے پہلے عوامی لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکارکیا اور پھر چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹربننا قبول کرلیا،کوئی سچا جمہوریت پسند یہ عہدہ قبول نہیں کرسکتا ہے۔
1972ء میں جب مارشل لاء ختم ہوا تو بھٹو ملک کے صدر کے طورپر کام کرتے رہے، 1970ء کے انتخابی نتائج کی بنیاد پر مغربی پاکستان میں قانون ساز اسمبلی قائم ہوئی اورپھر14، اگست1973ء کو پاکستان کے آئین کانفاذ کیاگیا۔اس آئین کے تحت پاکستان میں پارلیمانی نظام رائج ہوا تو بھٹو نے صدارت کے منصب سے استعفیٰ
 دے دیا اور14 اگست1973ء کو انہوں نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا اوروہ 5 جولائی 1977ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ 
سوشلزم پریقین رکھنے والی نوجوان نسل سمجھ رہی تھی کہ ذوالفقار بھٹو ملک میں صحیح انقلاب لائیں گے جبکہ بھٹو نے سوشلزم کے مقبول نعرے کومحض ہتھیارکے طورپراپنایا کیونکہ وہ ایک جاگیردارہی نہیں تھے بلکہ جاگیردارانہ ذہنیت بھی رکھتے تھے۔اقتدارمیں آتے ہی انہوں نے 1973ء کاآئین بنانے والے ڈاکٹر مبشر حسن، جے اے رحیم، معراج محمد خان اوردیگر سینئررہنماء جوکہ پیپلزپارٹی کی ریڑھ کی ہڈی تھے انہیں نہ صرف پارٹی سے نکال دیا بلکہ انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں قید بھی کردیا جہاں ان سینئر اراکین کو بدترین اوراذیت ناک ٹارچر کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ نام نہاد جمہوریت کانعرہ لگانے والے بھٹو پاکستان کے واحد سویلین ہیں جنہیں فوجی سربراہ بنایا گیا تھا۔ جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی کااصل منشور آمرانہ ذہنیت کانہ صرف عکاس ہے بلکہ عملی نمونہ بھی ہے۔ 

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 498ویں فکری نشست سے خطاب
20، نومبر2026ء



11/22/2026 9:01:04 AM