Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں’’سالانہ لیبر کنونشن ‘‘کے پرمسرت موقع پرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن بلڈبینک میں خون کے عطیات دئیے


ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں’’سالانہ لیبر کنونشن ‘‘کے پرمسرت موقع پرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن بلڈبینک میں خون کے عطیات دئیے
 Posted on: 2/26/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لیبرڈویژن کی مرکزی کمیٹی کی یادگارشہدائے حق پرحاضری
لیبرڈویژن کا26واںیوم تاسیس جمعرات28فروری کوپورے جوش وجذبے سے ملک بھرمیں منایاجائیگا
سالانہ لیبرکنونشن کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری،قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر،برقی قمقموں،
رنگ برنگی جھالروں اورایم کیوایم کے پرچموں سے عزیزآبادکے درودیوارکوسجانے کاکام جاری
کراچی:۔۔۔26، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کے26ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،سیدشاکرعلی اورسلیم تاجک کے ہمراہ لیبر ڈویژن پاکستان کے انچارج کاظم علی رضا،جوائنٹ انچارجزواراکین سینٹرل کمیٹی نے منگل کو یادگارشہدائے حق پرحاضری دی،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء کوان کی بے مثل قربانیوں پرزبردست خراج عقیدت وسلامِ عقیدت پیش کیااورملک وقوم کی بقاء وسلامتی،دہشت گردی اورسازشوں کے خاتمے ، ایم کیوایم کی کامیابی،اسیرکارکنان کی جلدرہائی ،حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورقائد جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔بعدازاں لیبرڈویژن کے مختلف یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی لیبر ڈویژن کے مرکزی ذمہ داران کے ہمراہ یادگارشہدائے حق پرحاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ لیبر ڈویژن کے26ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں سالانہ کنونیشن28فروری2013ء بروزجمعرات لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکیاجائیگا۔ لیبرڈویژن کے سالانہ کنونیشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو، ایم پی اے ہاسٹل،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ ، جناح گراؤنڈاورلال قلعہ گراؤنڈ سمیت قرب وجوارکی تمام عمارتوں،چوراہوں اوراہم شاہراہوں کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر،برقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجانے کاکام تیزی سے جاری ہے،اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ میں پنڈال کی تیاری کاکام بھی تیزی سے جاری ہے ۔26ویںیومِ تاسیس کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے انقلابی اشعاراور تہنیتی پیغامات پرمبنی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ۔
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں’’سالانہ لیبر کنونشن ‘‘کے پرمسرت موقع پرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن بلڈبینک میں خون کے عطیات دئیے
کراچی ۔۔۔25، فروری 2013ء 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبر کنونشن کے پرمسرت موقع پرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بلڈبینک کے لیے خون کے عطیات دیے گئے۔ اس موقع پر لیبرڈویژن پاکستان کے جوائنٹ انچارجز اور لیبر ڈویژن کی سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ 
 
سینئر صحافی اور اے پی پی کے چیف رپورٹر خوشنود علی شیخ کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔26، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے چیف رپورٹر خوشنود علی شیخ کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
صوبہ سندھ میں مقیم ہندو خواتین خصوصاًنوجوان لڑکیوں سمیت تمام اقلیتی برادری کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے،منوہرلعل،سنجے پروانی
پاکستان آزادریاست ہے جہاںآئین وقانون تمام مذاہب ،فرقہوں اورمسالک کے عوام کوپوری آزادی سے زندگی گذرنے کے حق دیتاہے
ہندوخواتین اورلڑکیوں کواغواء کرکے زبردستی مذہب تبدیلی کروانے کیلئے شادیوں کاعمل غیر آئینی و غیر قانونی،غیرجمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے
ہندوویلفیئرپنچائیت پاکستان کے احتجاجی مظاہروں کی قائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے مکمل حمایت اور ہرممکن تعاون کایقین دہانی
کراچی ۔۔۔26، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہرلعل اور سینٹرل ایگزیکیٹوکونسل کے رکن سنجے پروانی نے مطالبہ کیاہے کہ صوبہ سندھ میں مقیم ہندو خواتین خصوصاًنوجوان لڑکیوں سمیت تمام اقلیتی برادری کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں مذہب تبدیل کرنے کیلئے اغواء کرکے زبردستی شادی کرنے کاغیرقانونی وغیراخلاقی عمل فی الفور بندکرایا جائے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان آزادریاست ہے جہاںآئین وقانون تمام مذاہب ،فرقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عوام پوری آزادی سے زندگی گذرنے کے حق فراہم کرتاہے تاہم اندرون سندھ ہندوخواتین اورلڑکیوں کواغواء کرکے زبردستی مذہب تبدیلی کروانے کیلئے شادیوں کاسلسلہ غیر آئینی و غیر قانونی،غیرجمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری پاکستان کی بیک بون ہے ،صوبہ سندھ خصوصاًدیہی علاقوں میں ہندوخواتین خصوصاًنوجوان لڑکیوں کواغواء کرکے مذہب تبدیل کرنے کاعمل جاری ہے جس کے باعث اقلیتی ہندو برادری میں شدیدغم وغصہ اوربے چینی پائی جارہی ہے اوروہ عدم تحفظ کاشکارہوکر احتجاج پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے متعددخاندان لڑکیوں کے اغواء اوران سے زبردستی شادی کرکے مذہب تبدیل کرنے عمل سے شدیدمایوسی کاشکارہوکرسندھ سے ہجرت کرچکے ہیں جوملک بھرخصوصاًسندھ کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندو برادری کے احتجاج کے باوجود متعلقہ تھانوں کی پولیس وانتظامیہ ہندوخواتین اورلڑکیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں نہ صرف ناکام ہے بلکہ اغواء کاروں کے خلاف رپورٹ تک درج کرنے سے قاصرہے جس سے ثبوت ہوتا ہے کہ اغواء کاروں کوپولیس وانتظامیہ کامکمل سپورٹ حاصل ہے۔منوہرلعل اورسنجے پروانی نے ہندوویلفیئرپنچائیت پاکستان کے احتجاجی مظاہروں کی قائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے مکمل حمایت کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کایقین دلایااورمطالبہ کیاکہ اندرون سندھ ہندو برادری خصوصاًنوجوان لڑکیوں کواغواء کرکے زبردستی مذہب تبدیل کرنے اورشادی کرنے نوٹس لیتے ہوئے اقلیتی برادری کوہرممکن تحفظ فراہم کیاجائے اور اقلیتی برادری کیلئے سندھ کے تھانوں میں مانیٹری کیلئے علیحدہ کمپلین سیل بنایاجائے۔
 
ندیم زیدی نامی شخص نہ ایم کیوایم کا سیکٹر انچارج ہے نہ ہی اس کا ایم کیوایم سے کو ئی تعلق ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔26، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ندیم زیدی نامی شخص نہ ایم کیوایم کا سیکٹر انچارج ہے نہ ہی ا یم کیوایم کا اس سے کو ئی تعلق ہے ۔
 
عوام وکارکنان ایم کیوایم یو کے کی آرگنائز نگ کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم کی کم سن صاحبزادی سارہ فاطمہ کی جلد ومکمل
صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں، الطاف حسین کی اپیل 
لندن ۔.26فروری 2013ء
متحدہ قومی ومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم کی کم سن صاحبزادی سارہ فاطمہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اسکی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤ ں ،بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سارہ فاطمہ کی جلد ومکمل صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔
 
 
 

12/22/2024 6:08:17 PM