Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جھلکیاں


جھلکیاں
 Posted on: 12/19/2014
جھلکیاں 
کراچی۔۔۔ 19 دسمبر2014ء
* تبت سینٹرپر لاکھوں عوام کا ایم کیو ایم کے پرچم تلے شہداء سانحہ پشاور اور افواج پاکستان کے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت۔
* ریلی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں ، طالبعلموں ، اساتذہ کرام، تاجر برادری ، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی شرکت۔ 
* تبت سینٹر کے اطراف کی عمارتوں پر ایم کیو ایم کے شہید اراکین اسمبلی ، سانحہ پشاور میں شہید طالبعلموں او ر پاک افواج کے شہداء کی دیو قامت تصاویر نصب کی گئی تھیں۔
* جناب الطاف حسین کے خطاب سے قبل پاکستان کے قومی ترانے کی دھن پر لاکھوں شرکاء ریلی احتراماً اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔
* تبت سینٹر سے مزار قائد تک تا حد نظر عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر،میڈیا نمائندگا ن کو خصوصی طور پر اسٹیج پر بلا کر اجتماع کا تاریخی منظر دکھایا گیا ۔ 
* چاچا ایم کیو ایم ترانے کی دھن کے دوران قومی پرچم لہراتے اور شرکاء کے جذبے بڑھاتے رہے ۔
* مختلف اسکولوں اور اسکاؤٹس کے معصوم طالبعلموں نے شہداء سانحہ پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی لباس زیب تن کیاہوا تھا جس پر شہداء کی شان اور اور طالبان دہشتگردوں کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔
* شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیوایم کے پر چم تھامے ہوئے تھے 
* مقررین کی تقاریر کے دوران ریلی کے لاکھوں شرکاء متعدد مرتبہ افواج پاکستان اور سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے ۔
* ایم کیو ایم لیٹریچر کمیٹی اور سائبر کام ڈپارٹمنٹ کے خصوصی کیمپس لگائے گئے ۔
* لال مسجدکے خطیب مولانا عزیز کی جانب سے پشاور دہشتگرد ی کی حمایت کرنے پرلاکھوں شرکاء کے مولانا عزیز کے خلاف ’’پھانسی ۔۔۔ پھانسی ‘‘ کے نعرے۔
* ریلی کے اختتام پرسانحہ پشاور میں شہید معصو م بچوں ، اساتذہ کرام ، عملے کے ارکان اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی یاد میں نمائش چورنگی پر شمع روشن کی گئیں۔
* جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعروں سے تبت سینٹر تا مزار قائد فضاء گونج اُٹھی ’’ الطاف ہمارا رہبر ۔۔۔الطاف الطاف ۔۔۔صرف الطاف ہمارا رہبر کے نعرے بلند۔

12/21/2024 6:43:21 AM