Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام قومیتوں کا ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوناملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے، افتخار اکبر رندھاوا


تمام قومیتوں کا ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوناملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے، افتخار اکبر رندھاوا
 Posted on: 12/7/2014
تمام قومیتوں کا ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوناملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے، افتخار اکبر رندھاوا 
ملک پر قابض استحصالی طبقہ مظلوم قومیتوں کو جناب الطا ف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہونے سے روکنے کیلئے ملک اور 
بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے، افتخار اکبر رندھاوا 
مظلوم قومیتوں کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کیاجارہا ہے ، بلدیاتی انتخابات سے راہِ فرار اختیار کی جارہی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں بیڈ گورننس کی بد ترین مثال قائم ہوچکی ہے، افتخار اکبر رندھاوا 
نوابشاہ میں پنجابی معززین کے اعزاز میں منعقد ہ استقبالیہ تقریب سے خطاب 
نوا ب شاہ۔۔۔7، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا فکر وفلسفہ اور نظریہ ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی آواز بن چکا ہے اورآج تمام قومیت کے لو گ ایم کیوایم کے پرچم تلے جس طرح متحد ومنظم ہورہے ہیں وہ ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم نوابشاہ زون کے زیر اہتمام پنجابی آباد گاروں کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔افتخار اکبر نے رندھاوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک پر قابض د وفیصد استحصالی طبقہ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق پر قابض ہے اور مظلوم قومیتوں کو قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہونے سے روکنے کیلئے ملک اور بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہاکہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ او رسردارانہ نظام کی جڑوں کو جناب الطاف حسین نے برسوں کی عملی جدوجہد سے ہلا کر رکھ دیا ہے اور اب وہ نام نہاد سیاستدان جن کا خود تعلق جاگیردارانہ اور وڈیرانہ طبقے سے ہے وہ بھی جناب الطاف حسین کی عوام میں شعوری بیداری پھیلانے کوششوں کے سبب جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کو ملک کی ترقی و خوشحالی کا دشمن قرا ردینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست نے ملک کو آج اس دوراہے پر پہنچا دیا ہے جہاں غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا جارہا ہے ، ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کیاجارہا ہے ، بلدیاتی انتخابات سے راہِ فرار اختیار کی جارہی ہے ، صوبہ سندھ میں بیڈ گورننس کی بد ترین مثال قائم ہوچکی ہے لیکن حکمراں طبقہ اپنی رنگین محافل اور عیش و عشرت کی زندگیوں کو ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اور عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ایسی پالیسیوں کو اختیار کررہا ہے جس کا خمیازہ آئندہ ملک و قوم کو ہی بھگتنا پڑے گا ۔ افتخار اکبر رندھاوا نے پنجابی آباد گاروں کی استقبالیہ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ایم کیوایم بلاتفریق ، رنگ و نسل اور زبان خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت اپنی جدوجہد ایوانوں اور عوامی سطح پر جاری رکھے گی اور اس جدوجہد میں مظلوم قومیتوں کی جو ق در جوق شمولیت انتہائی خوش آئند ہے ۔ استقبالیہ تقریب سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی عظیم دانش اور زونل انچارج عاصم کبیرنے بھی خطاب کیا 

9/30/2024 2:19:11 AM