Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک سوزوکی کے ریفرنڈم میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ نے پیپلزپارٹی یونیٹی پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ کو واضح برتری سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی


پاک سوزوکی کے ریفرنڈم میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ نے پیپلزپارٹی یونیٹی پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ کو واضح برتری سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی
 Posted on: 12/2/2014
پاک سوزوکی کے ریفرنڈم میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ نے پیپلزپارٹی یونیٹی پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ کو واضح برتری سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی نومنتخب سی بی اے کے عہدیداران کی محنت کشوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ نائن زیروآمد 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے جلوس کا استقبال کیا 
پاک سوزوکی میں ایم کیوایم کی سی بی اے کی کامیابی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریہ کی سچائی کا ثبوت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نومنتخب عہدیداران اور محنت کشوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔2، دسمبر2014ء 
پاک سوزوکی کے ریفرنڈم میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ نے پیپلزپارٹی یونیٹی پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمٹیڈ کو واضح برتری سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی ۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاک سوزکی موٹر کمپنی لمٹیڈ کی نومنتخب سی بی اے کے عہدیداران واضح برتری سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد محنت کشوں کے ہمراہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو مبارکباد دینے کیلئے آئے جہاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، افتخار اکبر رندھاوا ، امین الحق ، عارف خان ایڈووکیٹ نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا ، جوائنٹ انچارجز زوار اور صابر خان بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم کی پاک سوزوکی میں نومنتخب سی بی اے کے عہدیداران اور محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد محنت کشوں اور ان کے حقو ق کے حصول کیلئے برسوں سے جاری ہے تاہم سازشی عناصر اپنے منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کو محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد سے باز رکھنے کی گھناؤنی سازشیں کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاک سوزوکی میں ایم کیوایم کی سی بی اے کی کامیابی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریہ کی سچائی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے پاک سوزکی کی نومنتخب سی بی اے کے عہدیداران کو قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی مبارکبا دپیش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ محنت کشوں کے حقوق اور جائز مسائل کے حل کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔ 

9/30/2024 2:22:37 AM