Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدایم کیوایم الطاف حسین کا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ


قائدایم کیوایم الطاف حسین کا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 12/2/2014
قائدایم کیوایم الطاف حسین کا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ
الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی خیریت دریافت کی 
مکہ اور مدینہ سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ آپ کو ساتھ خیریت کے امریکہ لیکر جائے ، وہاں آپ کا بھرپورعلاج ہو اور آپ پوری طرح صحت یاب ہوکر پاکستان میں اپنے کارکنان اور عوام کے درمیان آئیں تاکہ عوام دوبارہ آپ کے انقلابی فکروفلسفہ کو سیکھ اور سمجھ سکیں، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی ، اصلاح ، فلاح وبہبود اور سلامتی کیلئے آپ کو صحت کاملہ عطا کرے، الطاف حسین
آپ کی دعائیں اور محبتیں میرے لئے ایک سرمایہ ہیں آپ ہمیشہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
آپ اورعوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ خیرکرے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری
لندن۔۔۔2، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پرپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے جناب الطاف حسین کو اپنی علالت کی تفصیل سے آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علالت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مکہ اور مدینہ سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ساتھ خیریت کے امریکہ لیکر جائے ، وہاں آپ کا بھرپورعلاج ہو اور آپ پوری طرح صحت یاب ہوکر پاکستان میں اپنے کارکنان اور عوام کے درمیان آئیں تاکہ عوام دوبارہ آپ کے انقلابی فکروفلسفہ کو سیکھ اور سمجھ سکیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ میری اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان کی بھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی ، اصلاح ، فلاح وبہبود اور سلامتی کیلئے آپ کو صحت کاملہ عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے درخواست کی کہ وہ اپنی صحت کا بھرپورخیال رکھیں اور علاج ومعالجہ کے سلسلے میں کوئی کثر باقی نہ رکھیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے خیریت دریافت کرنے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی دعائیں اور محبتیں میرے لئے ایک سرمایہ ہیں آپ ہمیشہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔آپ اورعوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ خیرکرے گا۔

9/30/2024 2:23:46 AM