۔14، جنوری کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سردی اور بارش سے بچاؤ کے کپڑوں کے عطیات دیں، الطاف حسین
شدید سرد موسم میں لانگ مارچ کے لاکھوں کو شرکاء کو گرم کپڑوں اور برساتیوں کی اشد ضرور ت ہوگی
حق پرست عوام اور مخیرحضرات سے الطاف حسین کی پرزوراپیل
لندن۔۔۔8، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے حق پرست عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ 14، جنوری 2013ء کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سردی اور بارش سے بچاؤ کے کپڑوں کے عطیات دیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین کہاکہ ان دنوں اسلام آباد میں شدید سردی کا موسم ہے اور درجہ حرارت منفی ایک یا دوڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس شدید سرد موسم میں لانگ مارچ کے لاکھوں کو شرکاء کو گرم کپڑوں اور برساتیوں کی اشد ضرور ت ہوگی۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ کیلئے ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے بڑھ چڑھ کمبل، گرم کپڑے، گرم ٹوپیاں،چھتری اوربرساتیوں کے عطیات دیں اوراپنے عطیات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد اور خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔
مختلف سیاسی،دینی ،سماجی شخصیات ، تجزیہ نگاروں،کالم نگاروں اوراینکرپرسنز کاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون،سپریم کورٹ سے توہین عدالت کانوٹس خارج ہونے کے فیصلے پر مبارکبادپیش کی
فون کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ، دینی اسکالرخانم سیدہ طیبہ بخاری اور رگبی کے سابق میئرجیمزشیرا اوردیگرشخصیات شامل ہیں
اداروں کے تقدس اوراحترام کیلئے جھک جانابے عزتی نہیں ہے۔ الطاف حسین
الطاف بھائی نے عدلیہ سے غیرمشروط معافی مانگ کرایک شاندار مثال قائم کی ہے۔نبیل گبول
سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی ایک باوقارفیصلہ ہے جسکے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔واجدشمس الحسن
الطاف بھائی نے سیاسی بصیرت اورسپریم کورٹ نے اعلیٰ ظرفی کامظاہرہ کیاہے۔خانم طیبہ بخاری
الطاف بھائی کااقدام ملک کے مستقبل کیلئے خوش آئندہے۔ خانم طیبہ بخاری
لندن08۔۔۔ جنوری2013 ء
مختلف سیاسی،دینی ،سماجی کاروباری شخصیات ،سیاسی تجزیہ نگاروں،کالم نگاروں اوراینکرپرسنز نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کوفون کرکے انہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کانوٹس خارج ہونے کے فیصلے پر مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین کوفون کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ،بخاری ویلفیئرفاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اور ممتازدینی اسکالرخانم سیدہ طیبہ بخاری اورلیبرپارٹی کے رہنمااوربرطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئرجیمزشیرا اوردیگرشخصیات شامل ہیں۔ تمام شخصیات نے جناب الطاف حسین کے فیصلے کوسراہااوراسے ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ۔اس موقع پر جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے ہمیشہ انا کی فناکادرس دیاہے اورمیں سمجھتاہوں کہ اداروں کے تقدس اوراحترام کیلئے جھک جانابے عزتی نہیں ہے۔میں اداروں کااحترام کرتاہوں اورسب ہی کواحترام کرناچاہیے۔ رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الطاف بھائی نے عدلیہ سے غیرمشروط معافی مانگ کرایک شاندار مثال قائم کی ہے اور دیگرلوگوں کوبھی عدلیہ اوردیگراداروں کے تقدس اوراحترام کیلئے الطاف حسین کے عمل کی تقلیدکرنا چاہیے۔ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی ایک مثبت اور باوقارفیصلہ ہے جسکے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بخاری ویلفیئرفاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اور ممتازدینی اسکالرخانم سیدہ طیبہ بخاری نے جناب الطاف حسین کوعدالتی فیصلے پر مبارکباداورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی بصیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے غیرمشروط معافی مانگی اور عدالت عظمیٰ نے اس کے جواب میں جس اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا وہ پاکستان کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارے قوم کی امانت ہیں اور شخصیات قوم کے مستقبل کی صورت گرہیں اور ان میں محاذ آرائی کسی صورت بھی زیبانہیں ہے ۔خانم سیدہ طیبہ بخاری نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ اس وقت پاکستان کے جو حالات ہیں اور قوم و ملت جن مسائل سے گزر رہی ہے اس میں آپ نے بہت بہترین فیصلہ کیا جو آپ کی جواں مردی کی دلیل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جہاں کسی کی وجہ سے غلط فہمیاں جنم لے رہی ہوں
شہر میں فرقہ واریت کی بنیاد پرمعصوم افرد کے قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث دہشت گرد اتحاد بین لمسلمین کے کھلے دشمن ہے ،دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے
فرقہ واریت کی بنیاد پرقتل کئے جانے والے تمام افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار
لندن۔۔۔8جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر میں فر قہ واریت کی بنیاد پربے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر میں فر قہ وارایت کی بنیاد پر قتل غارتگری کرکے نہ صرف شہر کا امن تباہ بلکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کیاجارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جو عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیل رہے ہیں ان کا کسی مذہب اور مسلک سے تعلق نہیں ہوسکتا اور وہ اتحاد بین لمسلمین کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے شہر میں فرقہ واریت کی بنیاد پرقتل کئے جانے والے تمام افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے انہیں صبر کی تلقین کی او رمقتولین کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زردای ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فرقہ واریت کی بنیاد پرمعصوم افرد کے قتل کانوٹس لیا جائے اورفرقہ وارانہ قتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے اور بلا تفریق عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس ومثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔
ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ اور اس کی جدوجہد پاکستان میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نیویارک میں ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان سے گفتگو
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔8جنوری 2013ء
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ اور اس کی جدوجہد پاکستان میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے محض جاگیردارانہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف بات ہی نہیں کی بلکہ غریب اور متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیج کر انقلاب کی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سرحدوں پر منڈلاتے خطرات سے زیادہ غربت، جہالت، بے روزگاری ، معاشی بد حالی اور بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پاکستان پر 65 برسوں سے مسلط فرسودہ نظام نے پاکستانی قوم اور ریاست کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے اور اب عوامی خواہشات کے عین مطابق نظام کی تبدیلی ہی پاکستان کی قسمت کو بدل سکتی ہے۔ 14جنوری کا لانگ مارچ ، پاکستان میں 98% فیصد عوام کی حق حکمرانی بحال کرانے کے لئے ہے لہٰذا اس سے جمہوریت کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایسی عوامی قیادت کی ضرورت ہے جو بر وقت ، دوررس اور فیصلہ کن اقدامات سے پاکستان کو تعمیر اور ترقی کے راستے پر گامزن کر سکے اور ایم کیو ایم ہر اس سیاسی جماعت کی حمایت کرے گی جو ملک کو کرپشن میں ڈوبے سیاسی نظام سے نجات دلانے کے لئے آواز بلند کرے گی۔
معروف کالم نگارمنو بھائی کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
لندن۔۔۔8جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف کالم نگارمنو بھائی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہا کر تے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ ایک بیان جنا ب الطاف حسین حق پرست عوام بالخصوص ماؤں بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی وہ اللہ تعالیٰ کے حضور منو بھائی کی صحت یابی کیلئے خصوصی
دعاکریں۔
عوام و کارکنان محترمہ طاہرہ خاتون کی صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ،جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن :۔۔۔8، جنوری 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی ہمشیر ہ محترمہ طاہر ہ خاتون کی علالت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ میری ہمشیرہ محترمہ طاہر ہ خاتون کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ۔واضح رہے کہ محترمہ طاہرہ خاتون ان دنوں علیل ہیں اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔8، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ آباد کاری کے کارکن عبد الحمید کے والد محمد عمر اور ایم کیوایم لائنزایریا سیکٹر یونٹ 53کے کارکن کامران کی والدہ محترمہ شکیلہ بانو کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین )