ایم کیوایم کے کارکنان عدلیہ کے بارے میں اپنے غم وغصہ پر صبروتحمل سے کام لیکر آئندہ کے تمام طے شدہ احتجاجی مظاہرے فوری طورپر منسوخ کردیں۔ الطاف حسین
رابطہ کمیٹی، زونوں، سیکٹروں ،یونٹوں اورتنظیمی شعبہ جات کے کارکنان عدلیہ کے بارے میں کسی بھی قسم کیہرزہ سرائی اورنامناسب الفاظ کااستعمال ہر گز نہ کریں
کارکنان وعوام 7جنوری کو عدالت عظمیٰ کے تقدس کی خاطرسپریم کورٹ نہ جائیں ،اس روز صرف اورصرف ایم کیوایم کے قانونی و آئینی ماہرین کو ہی پیش ہونے دیں
میں نہیں چاہتاکہ عدالتوں کاوقارمجروح ہواوراس کاتقدس پامال ہو،میں تصادم کی اورمحاذآرائی کی راہ اختیارکرنانہیں چاہتا
موجودہ حالات کومدنظر رکھتے ہوئے ملک کی بہتری اورسلامتی کی خاطرمیں کسی قسم کے تصادم کیلئے اپنی ذات کووجہ ہرگزنہیں بناؤں گا
لندن ۔۔۔18 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے اپنے ایک خصوصی اورہنگامی بیان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورایم کیوایم کے تمام زونوں، سیکٹروں ،یونٹوں اورتنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمہ داروں کوہدایت کی ہے کہ وہ عدلیہ کے بارے میں اپنے غم وغصہ پر صبروتحمل سے کام لیکر آئندہ کے تمام طے شدہ احتجاجی مظاہرے فوری طورپر منسوخ کردیں اور عدلیہ کے بارے میں کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی اورنامناسب الفاظ کااستعمال ہر گز نہ کریں۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں اورعوام سے پرذور اپیل کی کہ وہ 7جنوری کو عدالت عظمیٰ کے تقدس کی خاطرسپریم کورٹ نہ جائیں اوراس روز صرف اورصرف ایم کیوایم کے قانونی و آئینی ماہرین کو ہی پیش ہونے دیں کیونکہ میں نہیں چاہتاکہ عدالتوں کاوقارمجروح ہواوراس کاتقدس پامال ہو،میں تصادم کی اورمحاذآرائی کی راہ اختیارکرنانہیں چاہتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کومدنظر رکھتے ہوئے ملک کی بہتری اورسلامتی کی خاطرمیں کسی قسم کے تصادم کیلئے اپنی ذات کووجہ ہرگزنہیں بناؤں گا۔ لہٰذا میری ایک ایک کارکن اورہمدرد سے اپیل ہے کہ وہ صبروتحمل سے کام لیں ، ہرقسم کے احتجاج سے گریز کریں اورپہلے سے طے شدہ تمام احتجاجی مظاہروں کو برائے مہربانی منسوخ کردیں۔
زور ،ز بردستی، لالچ اور پیسوں کے تحت کسی کو نوکر تو بنایا جاسکتا ہے لیکن کارکن نہیں، جناب الطا ف حسین
حیدرآباد کی عوام نے ہر کڑے و مشکل وقت میں تحریک کا ساتھ دے کر ثابت کردیا کہ حیدرآباد پہلے بھی الطاف حسین کا شہر تھا ، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا ، جناب الطاف حسین۔
اراکین زونل کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے کارکنان کوالطاف حسین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر خراج تحسین
ایم کیو ایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن:۔۔۔18،دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد زون کے اراکین زونل کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی زبردستی کا کوئی درس نہیں دیاکیونکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ زور اور زبردستی، لالچ، روپے پیسے کے تحت کسی کو نوکر تو بنایا جا سکتا ہے لیکن کارکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج میرا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے کہ جب گزشتہ روز میری رائے مانگنے پر پاکستانی عوام اور خصوصا حیدرآباد کے عوام ، ماؤں، بہنوں اور بزرگوں نے جس محبت و خلوص کا اظہار کیا ہے اس پر میں حیدرآباد کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے زبردست سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج 35برسوں کے بعد جو بھی مظلوم، سندھی، بلوچی، پختون، سرائیکی ، پنجابی ہے اور جس کا ضمیر صاف ہے اسکا دل الطاف حسین بھائی کے ساتھ دھڑکتا ہے اور آج وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ہر مظلوم اور محکوم آج بھی الطاف حسین کا سپاہی ہے اور رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ حیدرآباد شہر نے ہر کڑے ومشکل وقت میں تحریک کا ساتھ دے کر ثابت کردیا کہ حیدرآباد پہلے بھی الطاف حسین کا شہر تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان ، اراکین زونل ، سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی حیدرآباد کے تمام تحریکی ساتھیوں کو ثابت قدم رکھے۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآباد زون کے شعبہ اطلاعات، شعبہ خواتین، فوٹو سیکشن، سوشل میڈیا، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کارکنان کو بھی سلام تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی نے انتہائی پرجوش انداز میں فلک شگاف نعرے لگائے ’’دستبرداری نامنظور۔۔۔ دستبرداری نامنظور‘‘
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ٹیلی فون پر رابطہ
علماء کا اتحاد شہر قائدمیں دہشتگردی کی روک تھام اور مدارس میں پڑھنے والے طلباء کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریگا ۔
بین المدارس اتحاد سے ہی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ختم ہوسکتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین
جناب الطاف حسین کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں مخلصانہ کوششوں سے ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکتا ہے
جناب الطاف حسین کا طرز عمل اور سیاست پاکستان بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے، مفتی محمد نعیم
لندن:۔۔۔18،دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے اہل مدارس کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور بین المدارس اتحاد سے ہی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ختم ہوسکتے ہیں اور اس ضمن میں آپ کا خصوصا اور آپ جیسے جید علماء کا اتحاد شہر قائدمیں دہشت گردی کی روک تھام اور مدارس میں پڑھنے والے طلباء کی حفاظت میں اہم کردار ہوگا۔ اس موقع پر مفتی محمد نعیم نے جناب الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور خصوصا جناب الطاف حسین کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں مخلصانہ کوششوں سے ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے قومی رہنما کی نظر علاقائی ، ملکی اور بین الاقوامی امور پر بڑی گہری ہے۔ مفتی محمد نعیم نے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے طرز عمل اور سیاست کو پاکستان بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔ جناب الطاف حسین نے مفتی محمد نعیم کو انکی حمایت اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو کے داران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی رابطوں کو مزید بہتر بنانے پر مکمل اتفاق کیا۔
جوسفاک انتہاپسندعناصرانسدادپولیو کیلئے سرگرم ہیلتھ ورکرز کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ جہالت کی تاریکیوں میں رہ رہے ہیں۔الطاف حسین
تمام مستند مدارس کے جیدعلمائے کرام بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حق میں فتویٰ دے چکے ہیں بعض انتہاپسندعناصر پولیوٹیم کے رضاکاروں کومسلسل نشانہ بنارہے ہیں
کراچی اورپشاورمیں انسدادپولیوٹیم میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بہیمانہ قتل پر ہر درد مند دل رکھنے والا فرد غمزدہ اور دکھی ہے
ایم کیو ایم انسداد پولیو کی مہم میں غیر مشروط تعاون پیش کرنے کو تیارہے۔ حافظ طاہراشرفی سے گفتگو
پاکستان کے عوام انسداد پولیو کی مہم میں عالمی ادارہء صحت اورتمام عالمی دنیا کے ساتھ ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی
دینی مدارس، انکے طلبہ اور علمائے کرام کے بارے میں الطاف حسین کے بیان کا زبردست خیرمقدم کرتے ہیں۔حافظ طاہراشرفی
لندن ۔۔۔18 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کراچی اورپشاورمیں انتہاپسنددہشت گردوں کی جانب سے انسدادپولیوٹیم میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جوسفاک انتہاپسندعناصرانسدادپولیو کیلئے سرگرم ہیلتھ ورکرز کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ جہالت کی تاریکیوں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عالمی ادارہء صحت کے توسط سے پاکستان میں انسدادپولیو کی مہم جاری ہے تاکہ قوم کے بچوں کو پولیوجیسی بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے، عوام تواس سلسلے میں تعاون کررہے ہیں اورتمام مستند مدارس کے جیدعلمائے کرام بھی بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حق میں فتویٰ دے چکے ہیں مگربعض انتہاپسندعناصر پولیوٹیم کے رضاکاروں کومسلسل نشانہ بنارہے ہیں جسکے باعث ملک میں پولیو کے کیسزمیں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اورپشاورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کابہیمانہ قتل انتہائی سفاکانہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اورہردردمنددل رکھنے والافردان واقعات پر غمزدہ اوردکھی ہے اورمقتولین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ انسدادپولیوکے رضاکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔انہوں نے عالمی ادارہء صحت اورتمام متعلقہ این جی اوز کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ا نسدادپولیوکی مہم میں غیرمشروط تعاون پیش کرنے کو تیارہے۔حافظ طاہر اشرفی نے بھی جناب الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کیااورکہاکہ ہم عالمی ادارہ ء صحت اورتمام عالمی دنیاکویہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کے عوام انسدادپولیوکی مہم میں انکے ساتھ ہیں اوریہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہیلتھ ورکرز کے سفاکانہ قتل جیسے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حافظ طاہراشرفی نے دینی مدارس ، انکے طلبہ اورعلمائے کرام کے بارے میں جنا ب الطاف حسین کے گزشتہ روز کے بیان پر بھی مبارکبادپیش کی اورکہا کہ اس سے تمام اہل مدارس اس کازبردست خیرمقدم کرتے ہیں اورامن وہم آہنگی کے سلسلے میں آپ کے ساتھ ہیں۔
کراچی اور پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین اور مرد ورکرز کے قتل کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت
دہشت گرد قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کرنے کے مکروہ فعل میں دھکیل کرانسانی دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں
واقعات میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کیاجائے ، دہشت گرد انسداد پولیو مہم پر حملہ آور ہوئے ہیں ، انہیں عبرتناک سزا دی جائے
شہید ہونیو الی خواتین اور مردورکز کو الطاف حسین کا خراج عقیدت ، شہداء کے سوگواران لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔18، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی اور پشاورمیں پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین اور مردورکرز کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی اور پشاور میں پولیو ٹیموں کے ارکان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کرنے والے دہشت گرداور ان کے سرپرست پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور پولیو مہم دہشت گردی و قتل و غارتگری کے ذریعے رکوا کر قوم کے نونہالوں کوو عمربھر کی معذوری میں مبتلا کرنے کے مکروہ فعل میں دھکیل کر انسانی دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردقوم کو دہشت زدہ کررہے ہیں ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والی پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین اور مرد ورکرز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالی خواتین اور مردورکرز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔انہوں نے کراچی اور پشاور میں پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین اور مردورکرز کے بہیمانہ قتل کے واقعات پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کراچی اور پشاور میں انسداد پولیو مہم روکنے پر گہری تشویش کااظہار بھی کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور میں پولیومہم میں حصہ لینے والی خواتین اور مردوں کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، انسداد پولیو مہم پر حملہ آور دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔
نوشہرہ رسالپور روڈ پر پی اے ایف انجینئرنگ کالج پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے پر رابطہ کمیٹی کاشدید اظہار مذمت
انجینئرنگ کالج پر دستی بم سے حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے اور کھلی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمٹی کا دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد سے دلی ہمدردی کااظہار ، جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔18، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوشہرہ رسالپور روڈ پر پی اے ایف انجینئرنگ کالج کے مین گیٹ پر دہشت گردوں کے دستی بم کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کی سا لمیت کے دشمن دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ افراد کے ساتھ ساتھ عسکری ور دفاعی اداروں پر بم دھماکوں سے مسلسل حملے اور دہشت گردی کی تسلسل کے ساتھ جاری کاروائیوں نے ان کے مذموم اور ناپاک عزائم کو بے نقاب کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پی اے ایف انجینئرنگ کالج رسالپور پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ نہ صرف ملک کی سلامتی پر حملہ ہے بلکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہا رکیا ور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زریاعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ نوشہرہ رسالپور پی اے ایف انجینئرنگ کالج کے مین گیٹ پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے ملک کی سالمیت کے خلاف منصوبوں اور ناپاک عزائم کو فی الفور ناکام بنا دیاجائے اور جدید سائنسی آلات کا استعمال اور مثبت و ٹھوس حکمت عملی اپنا کردہشت گردی کا نہ صرف ڈٹ کا مقابلہ کیاجائے بلکہ پاک سر زمین کو اس عفریت سے جلد از جلد نجات دلا کر ملک کے استحکام اور دفاع کو مضبوط بنایاجائے ۔
چیف جسٹس کراچی اور ملک بھر میں جاری توہین عدالت کے نوٹس پر عوامی احتجاج کا بھی نوٹس لیں، ڈاکٹر صغیر احمد
توہین عدالت نوٹس جناب الطاف حسین کو نہیں بلکہ ایک فکر اور سوچ کو دیا گیا ہے، شاہد لطیف
منصب انصاف پر بیٹھے لوگ اپنی اصلاح کرلیں کیونکہ ان کے فیصلوں میں تعصب کی جھلک واضح موجود ہے، کنور نوید جمیل
حق و سچ کی بات کرنا سپریم کورٹ کی توہین نہیں ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ کو اجارہ داری سے تعبیر کرنا عوامی مینڈیٹ کی بے حرمتی ہے ، چیئرمین اے پی ایم ایس او عبد الوہاب
اے پی ایم ایس اوکے تحت کراچی پریس کلب کے باہر سپریم کورٹ کے توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب
احتجاجی مظاہرے میں شریک طلبہ وطالبات نے توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور غم و غصہ کااظہار کیا
کراچی ۔۔۔18، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد ، شاہد لطیف اور کنو ر جمیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں 30لاکھ ووٹرز فہرستوں سے نکالنے کی ایک شخص کی جھوٹ کے پلند ہ پر مبنی درخواست قبول کرلی لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل کا نوٹس لینے کے بجائے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ 70برس قبل مولانا ابو الکلام آزاد نے کہا تھا کہ میدان جنگ کے بعد سب سے زیادہ ناانصافیاں عدلیہ میں ہوتی ہیں اور آج یہاں ہزاروں طلبہ وطالبات کسی ریاستی آپریشن ، پولیس کی ناانصافیوں کے خلاف نہیں بلکہ عدالتی فیصلے کے خلاف جمع ہوکر احتجاج کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار رابطہ کمیٹی کے اراکین نے منگل کے روز آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کو سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین عبد الوہاب ، وائس چیئرپرسن اسریٰ طفیل ، کونسل آف پروفیشنل کے انچارج علی راشد نے بھی خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان طلبہ وطالبات نے بھی شرکت کی اور اپنے ہاتھ اٹھا کر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے بغیر تحریک ، سیاست کو مکمل طور پر نامنظور کرنے کے اپنے عزم کااظہار کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں طلبہ و طالبات نے توہین عدالت کے نوٹس پر پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جبکہ وہ مسلسل سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف جوش انداز میں نعرے بازی کے ذریعے اپنے غم و غصہ کاا ظہا ربھی کرتے رہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نوٹس لینے کیلئے مشہور ہے تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ 14دسمبر سے کراچی اور ملک بھر میں جاری توہین عدالت کے نوٹس پر عوامی احتجاج کا بھی نوٹس لیں ،عوام کی رائے اور جذبات کا احترام کیاجائے اور انصاف کا بول بالا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بغیر کارکنان و عوام کو کسی قسم کی سیاست منظور نہیں ہے اور وہ توہین عدالت کے نوٹس کی واپسی تک اپنے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی ایسے افراد ہیں جو میڈیا پر آتے ہیں اور عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں لیکن انہیں توہین عدالت کا نوٹس دینے کی کسی جج نے ہمت نہیں کی ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف نے کہاکہ جناب الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچو ں بچیوں کے جذبات کی قدر کی جائے اور انہیں نظر انداز نہ کیاجائے ، یہ توہین عدالت نوٹس جناب الطاف حسین کو نہیں بلکہ ایک فکر اور سوچ کودیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی لمیٹیشن کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی جارہی ہے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو کم کرکے اس کی عوامی ، سیاسی طاقت کو کم کیاجارہا ہے ، 1993ء میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں بھی اسی طرح کاایم کیوایم کے پاس فون آیا تھا کہ آپ 6، 7سیٹیں لے لیں باقی چھوڑ دیں تو اس پر ایم کیوایم نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور دنیا نے اس کامیاب بائیکاٹ کے بعد ایم کیوایم کے عوامی مینڈیت کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھا بلکہ اسے تسلیم بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی سازش کی گئی تو یہ بات ذہنوں میں بٹھا لی جائے کہ ہم خالق پاکستان ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا کہ دنیا میں اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہے کہ انصاف کا طلب گار کوئی شخص انصاف کیلئے منصف کے پاس پہنچے اور وہ منصف اپنے مفادات اور تعصب کو سامنے رکھ کر فیصلہ دے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم جس عدالتی فیصلے کی بات کررہے ہیں وہ فیصلہ کراچی بدامنی کے کیس کی سماعت کے دوران آیا اس کیس میں کراچی کے نوجوانوں کے گلے کاٹنے والے ، انہیں بیدردی سے قتل کرنے والوں کو سزا نہیں دی گئی بلکہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیاہے اور عوامی مینڈیٹ کو اجارہ داری سے تعبیر کیا گیاہے اور یہ عوام کا حق ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خواہش سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا لیڈر و رہنما بنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ فکر اور پریشانی ہے کہ اگر ظلم اور اانصافی کا یہ سلسلہ نہ رک سکا ، انصاف کی کرسیوں پر بیٹھے لوگ ظلم کرتے رہے تو کہیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو یہ قول درست نہ ہوجائے کہ حکومتیں کفر سے تو چل سکتی ہے ظلم سے نہیں چلائی جاسکتی ۔انہوں نے کہاکہ منصب انصاف پر بیٹھے لوگ اپنی اصلاح کرلیں کیونکہ ان کے فیصلوں میں تعصب کی جھلک واضح موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ7جنوری کو جناب الطاف حسین سپریم کورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ان کے کروڑوں چاہنے والے طلبہ وطالبات ، عوام اور پیروکار توہین عدالت کے نوٹس کے جواب میں سپریم کورٹ جائیں گے چاہیں ان کے خلاف بھی توہین عدالت ، غدار یا موت کی سزا کا فیصلہ آجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 7جنوری سے پہلے عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرلے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین عبد الوہاب نے کہاکہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین ہماری آخری امید ہیں اورانہیں سازش کے تحت نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حق و سچ کی بات کرنا سپریم کورٹ کی توہین نہیں ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ کو اجارہ داری سے تعبیر کرنا عوامی مینڈیٹ کی بے حرمتی ہے اورہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
ایم کیوایم کے وفدکی نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے پینل کے عہدیداران سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے،سیف یارخان
پینل کی کامیابی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباداورگلدستہ پیش کیا
اسلام آباد:۔۔۔۔18؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے اسلام آبادمیں نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونیوالے جرنلسٹ پینل کے نومنتخب صدر فاروق فیصل خان، سیکریٹری شہریارخان اوردیگرعہدیداران سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اورپینل کی شاندارکامیابی پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکبادکرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن زاہدملک،صوبائی کمیٹی ارکان رفیق ،فیض اللہ سمیت راولپنڈی زونل کمیٹی کے دیگرذمہ داران بھی شامل تھے۔ اس موقع پرسیف یارخان نے فاروق فیصل اور شہریارخان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے چاہتی ہے وویج بورڈایوارڈسمیت صحافیوں کوان کاجائزحق دیا جائے۔انہوں نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ کامیاب پینل صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے بلاامتیاز،رنگ ونسل اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
حکومت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی نوکری کی بحالی ، سیلری پیکج کی ادائیگی اور سروس رولز کی سہولتیں بحال کرے ، خواجہ سہیل منصور
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی کی پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر قومی اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی
اسلام آباد۔۔18؍ دسمبر 2012ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پرورکر ز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کے مسئلے پراسپیکر قومی اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی ۔انہوں نے کہاکہ ورکرزویلفیئربورڈکے ملازمین ملازمت سے برخاست کیے جانے کے خدشے کے پیش نظرشدیدذہنی پریشانی کاشکارہیں جبکہ ملازمین کوسیلری پیکج کی ادائیگی میں سروس رولز کے تحت محروم رکھاجارہاہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خورشید شاہ نے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو یقین دلایا کہ حکومت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو نوکری سے نہیں نکالنے دیگی اور ساتھ ساتھ ان کے سیلری پیکج اور سروس رولز کی بحالی کیلئے وفاقی سیکریٹری لیبر سے جلد بات کرکے اس کوحل کریگی۔
قائد تحریک کا ہم کارکنان سے روحانی باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے اور ہم کارکنان اپنے قائد سے جدا ہوکر یتیم ہوجاینگے ،قائد تحریک جناب الطاف حسین مظلوم قوم کیلئے نعمت خداوندی ہے، محمد شریف
گذشتہ رات 2بجے حیدرآباد زونل آفس پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاست اور قیادت سے علیحدگی کے بارے میں کارکنان سے رائے طلب کے بیان پر جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب
حیدرآباد :۔۔۔18،دسمبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہم کارکنان سے روحانی باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے اور ہم کارکنان اپنے قائد سے جدا ہوکر یتیم ہوجاینگے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے گذشتہ رات 2بجے حیدرآباد زونل آفس پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاست اور قیادت سے علیحدگی کے بارے میں کارکنان سے رائے طلب کے بیان پر جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک میں مظلوم و محکوم عوام کو ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کے خاتمہ کا شعور دیا اور ملک کی تمام طبقہ سے افراد کو ایک پرچم تلے متحد کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدائی برداشت نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ مظلوموں کو خداکی حمایت حاصل ہوتی ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین مظلوم قوم کیلئے نعمت خداوندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستی کی جدوجہد میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کا لہو شامل ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عظیم مقصد کے حصول کے خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کیا بلکہ اس جدوجہد میں قائد تحریک بھائی اور بھتیجے کا لہو بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ہمیشہ حیدرآباد شہر کو اپنا شہر کہتے ہیں اور جتنی محبت و پیار اور چاہت اس شہر کے کارکنان و عوام کو دیتے ہیں جو ہمیں جینے کا حوصلہ فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کانعرہ ہے پہلے قائد بعدمیں بات حیدرآباد حیدرآباد اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بغیر حیدرآباد کی کو ئی شناخت نہیں باقی رہتی ہے۔
قائد تحریک کی قیادت اور سیاست سے دستبرداری کے سوال پر ٹنڈوالہ یار زون کے کارکنان و ذمہ داران کا منزل نہیں رہنما چاہیے کے فلک شگاف نعرے
ٹنڈو الہ یار :۔۔۔ 18،دسمبر2012ء
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نصف شب کے بعد جاری کئے گئے بیان جس میں انہوں نے سوال کیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ملکی حالات میں خرابی کے پیش نظر تمام کارکنان ، ووٹرز ، ہمدرد اور چاہنے والے رائے دیں کہ کیا مجھے تحریک کی قیادت چھوڑ دینی چاہئے کی تفصیلات مختلف نیوز چینلز سے نشر ہونے کے بعد ذمہ داران و کارکنان زونل آفس پہنچنا شروع ہو گئے ۔ اس موقع پر سخت سردی اور رات کے کئی پہر گذرنے کے باوجود تمام ذمہ داران و کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ہم کو منزل نہیں رہنما چاہئے ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف، زندہ رہے الطاف زندہ رہے نظریہ اور دیگر نعرے لگائے ۔
ایم کیو ایم ٹنڈوالہ یار زونل کمیٹی کا یونٹ 2 اے کے تحریکی ہمدرد محمد شاہد قریشی کے فرزند اسد قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت
ٹنڈو الہ یار :۔۔۔۔۔۔ 18دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 2-Aکے تحریکی ہمدرد محمد شاہد قریشی کے فرزند اسد قریشی کے اندوہناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، بابو احمد راجپوت،سابق حق پرست ناظمین و کونسلرز، یونٹ ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا۔
کانفرنس کے وفد کو ایم کیو ایم کے مرکز 90کے دورے کی دعوت
مظفرآباد۔۔۔۔۔18دسمبر، 2012ء
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر وزیرٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے حریت کانفرنس کے وفد کو 90کے دورہ کی دعوت دے دی ۔حریت رہنماوں کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر طاہر کھوکھر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے حریت رہنماوں کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور قیادت کی جانب سے انہیں 90دورہ کی دعوت دی ۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اور قیادت حریت قائدین کے دورہ پاکستان و آزادکشمیر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گئے۔اور کشمیری و پاکستانی بھایؤں کے صدیوں پرانے رشتے مظبوط ہوں گئے۔ایم کیو ایم نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کی ہر فورم پر حمایت کی اور مہاجرین کشمیر کے حقوق کے لیئے جدوجہد کی ۔حریت قائدین کے نائن زیرو کے دورہ سے مہاجرین کے حوصلے بلند ہوں گئے۔کیوں کہ وہ ایم کیو ایم کو اپنے حقوق کا محافظ سمجھتے ہیں۔
اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اپنے عمل اور کردار کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کا زونل آفس پر اراکین زونل اور یونٹ کمیٹیوں سے گفتگو
قمبر شہداد کوٹ:۔۔۔18،دسمبر 2012ء
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہرگنداس آہو جد اور آفتام سومرو نے قمبر شہداد کوٹ زونل آفس پر اراکین زونل کمیٹی اور یونٹ کمیٹیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اپنے عمل اور کردار کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں۔ جناب الطاف حسین ہمارے رہنما ہیں جو کسی طاقت کے آگے نہیں جھکے وہ ہمیشہ مشکل وقت میں بھی ثابت قدم رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکی ہے جس کی جڑوں میں شہداء کا مقدس لہو ہے اور جو بڑے سے بڑے طوفانوں کا سامنا کرسکتا ہے۔ اس موقع پر مرکزی کارکن آفتاب سومرو نے رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر زونل انچارج آصف سومرو کو زونل انچارج کے عہدے سے ہٹا کر جوائنٹ انچارج ، سید ممتاز شاہ کو ایکٹنگ انچارج بنادیا گیا اور فنانس سیکریٹری کا چارج ڈاکٹر میرمم گوپانگ کو دی گئی۔ اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی اور یونٹ کمیٹیز بھی موجود تھیں۔
*****