Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہندو کمیونٹی کی جانب سے د یوالی کے موقع پرجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چراغ روشن کئے گئے


ہندو کمیونٹی کی جانب سے د یوالی کے موقع پرجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چراغ روشن کئے گئے
 Posted on: 10/27/2014
ہندو کمیونٹی کی جانب سے د یوالی کے موقع پرجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چراغ روشن کئے گئے
اور ہندوخواتین کی جانب سے خوبصورت اور دلکش رنگوں کے ذریعے رنگولی سجائی
رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک کی جانب سے آنے والے افراد کو مٹھائی پیش کی اور خواتین میں رنگ برنگی چوڑیاں، بندیا ں اور مہندی تقسیم کیں
کراچی۔۔۔۔۔27اکتوبر2014
گذشتہ روزہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تما م ہندو برادری کی جانب سے د یوالی کے موقع پرجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ان کی صحت و سلامتی اور ایم کیوایم کی ترقی اور کامرانی کے لئے چراغ روشن کئے اورہندو عقیدے کے مطابق خوبصورت اور دلکش رنگوں کے ذریعے رنگولی سجائی، وفد کے ارکان نے بتایا کہ چراغ جلانے اور رنگولی سجانے کا مقصد یہ ہے کہ جناب الطاف حسین کا گھر ہمیشہ رنگوں اور روشنیوں سے بھر ارہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے وفدمیں شامل افراد کو دیوالی کی مبارکباد دی اورقائد تحریک کی جانب سے آنے والے افراد کو مٹھائی پیش کی اور خواتین میں بندیا ، مہندی رنگ برنگی چوڑیاں تقسیم کیں،اس موقع پر شعبہ خواتین کی جانب سے بھی آنے والے خواتین کو دیوالی کی مبار ک باد پیش کی گئی اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع مندرمیں بھی دیوالی کے حوالے سے پروگرام کا انعقد کیا گیاجس میں ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منورالاسلام اوررکن روشن مکیش کے علاوہ ہندو برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دیوالی کے تہوار کو جوش و جذبے سے منایا گیا۔

9/29/2024 10:18:53 PM