Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام


محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
 Posted on: 5/1/2026 1

محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام

آج محنت کشوں کاعالمی دن ہے۔یہ یکم مئی 1886ء کے اس تاریخی دن سے منسوب ہے جب محنت کشوں نے اپنے اوقات کار اوربنیادی حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد کا آغاز کیا،جب محنت کشوں نے   ”کام کے لیے آٹھ گھنٹے……تفریح کے لیے آٹھ گھنٹے…… اور آرام کے لیے آٹھ گھنٹے“کی آوازبلند کی اوراپنے حقوق کے حصول کے لئے 4مئی 1886ء کوامریکہ کے شہرشکاگومیں اپنی جانیں دیکرمزدوروں کے لئے آٹھ گھنٹے کام اوردیگربنیادی حقوق حاصل کئے،آج دنیابھر میں آٹھ گھنٹے کام کاقانون انہی محنت کشوں کی قربانیوں کاثمرہے جس کے لئے دنیابھرکے محنت کش ان کے احسان مند ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان میں آج بھی سرکاری ونجی اداروں اورفیکٹریوں میں ملازمین اور مزدوروں کووہ حقوق حاصل نہیں ہیں جس کے وہ مستحق ہیں، آج بھی مزدوروں کا حق ماراجارہاہے، پاکستان میں آج بھی جبری مشقت اورچائلڈ لیبر جیساظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ 
 آج لیبرڈے پر تمام محنت کشوں کے لئے میرایہی پیغام ہے کہ وہ حق تلفیوں اورظلم وجبر پر مشتمل قوانین اوراپناحق مارنے کے سلسلے پر خاموش نہ بیٹھیں بلکہ اپنے حق کے لئے عملی جدوجہد کریں۔ میں ارباب اختیارسے کہتاہوں کہ پاکستان میں محنت کشوں کوان کے تمام جائز حقوق دیئے جائیں اورانہیں کسی بھی انداز سے غلام سمجھنے کاسلسلہ بندکیاجائے۔ 

الطاف حسین
یکم مئی 2026ء



5/1/2026 1:54:44 PM