Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 42واں یوم تاسیس نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
Posted on: 4/27/2026
ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 42واں یوم تاسیس نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
18 مارچ 1984 محض صرف ایک دن ہی نہیں بلکہ اسکے پیچھے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی قائدانہ صلاحیتوں، رہنمائی انکی اور انکے خاندان کی قربانیوں کے علاوہ انکے ہزاروں وفا پرست کارکنان کی لازوال قربانیوں کا تسلسل ہے جو آج کے دن تک جاری ہے
محمدایوب، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر،ایم کیو ایم کینیڈا
یوم تاسیس کی پروقار تقریب سے اراکین سینٹرل آرگنائزر کمیٹی پرویز اقبال، صفدر عباس اور کیلگری چیپٹر کی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین فرحان مرزا، انور عزیز، عامر خان اور محمد نسیم کے علاوہ مختلف کمیونٹی نمائندوں نے بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی اور حاضرین کو ایم کیو ایم کے 42ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی
یوم تاسیس کی تقریب میں کارکنان ہمدردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
قریب میں موجود بچوں نے پاکستان کی تشکیل میں مہاجر قوم کے کردار اور قربانیوں پر خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا کے علاوہ نعت خوانی بھی کی
یوم تاسیس کی تقریبات کو وزن لائیو اسٹوڈیو کے انجینئرز نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا
کیلگری: بروز ہفتہ
بتاریخ : 25 اپریل 2026
ایم کیو ایم کینیڈا کیلگری چیپٹرکے زیراہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 42واں یوم تاسیس نہایت جوش وخروش کیساتھ منایاگیا اس سلسلے میں ایم کیو ایم کینیڈا کیلگری چیپٹر نے کیلگری شہر کے مقامی بینکوئٹ ہال میں پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ایم کیوایم کینیڈا کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ایوب خان، ممبران سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ کیلگری چیپٹر کی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین اور کارکنان ہمدردوں، خواتینِ بزرگوں اور بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
تقریب میں موجود تمام ذمہ داران اور کارکنان نے تقریب کے شرکا کو ایم کیو ایم کے 42ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اورعزم کیا کہ شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اورمنزل کے حصول تک قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا محمد ایوب نے حاضرین محفل سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ آج ایم کیوایم کو بنے 42 سال ہوگئے ہیں مگر قائد تحریک جناب الطاف حسین آج بھی اسی جوش وخروش سے دن و رات اس عمر میں بھی تحریک کے کام انجام دے رہے ہیں ایم کیو ایم کی تاریخ اسیر اور لاپتہ ساتھیوں ماورائے عدالت قتل سانحات اور شہدا کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے اس تحریک میں قائد کے بھائی اور جواں سال بھتیجے کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔
ہمیں قائد پر اندھا اعتماد ہے ہمیں قائد کے شانہ بشانہ چلنا ہے ہمیں اپنی ذاتی انا کو ختم کرنا پڑے گا جو ہماری تحریک کا بنیادی اصول ہے۔ہمیں تحریکی ڈسپلن قائم رکھنا ہے ہمیں خود احتسابی کے عمل سے گزرنا پڑے گا ہماری منزل دور نہیں ہم بہت جلد قائد تحریک کی سربراہی میں اپنی منزل حاصل کرلینگے
تقریب میں تحریکی ترانوں اور نعروں کی گونج میں 42ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر کارکنان اور حاضرین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔
تقریب کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئیفاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین سمیت تحریک کے تمام شہدا کی مغفرت بلند درجات اور بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی و درازی عمر، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی, اسیر ساتھیوں کی رہائی اور تحریک کی کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
ایم کیو ایم کینیڈا
4/28/2026 1:24:10 PM
ایم کیو ایم آئرلینڈ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کا 42واں یوم تاسیس منای
...
28 Apr 2026
دنیا میں پیدا ہو نے والا ہربچہ لامذہب پیدا ہوتا ہے الطاف حسین
...
22 Apr 2026
جنگ کے بادل دوبارہ منڈلانے لگے ہیں۔ اس صورتحال میں ہم پوزیٹوریزنکال سک
...
20 Apr 2026
اقوام متحدہ اورعالمی برادری صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم
...
19 Apr 2026
جنگوں کا فیصلہ عوا م نہیں حکمراں اشرافیہ یا طاقتور ادارے کرتے ہیں۔الطا
...
19 Apr 2026
امریکہ اورایران کے درمیان جنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائےاورمشرق وسطیٰ میں ا
...
18 Apr 2026
روزنامہ ڈان کے پریس فوٹوگرافر فیصل مجیب کااغواء قابل مذمت ہے
...
17 Apr 2026
ایم کیوایم اوورسیزجرمنی یونٹ کی 7 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی قائم ک
...
15 Apr 2026
وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ازسرنو تشکیل کی جائے، ویٹو پاور ختم کی
...
13 Apr 2026
جنگیں مسائل کاحل نہیں ہوتیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ا ورایران کے درم
...
11 Apr 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us