Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ اورعالمی برادری صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم کریں اور ایران پرناجائز دباؤنہ ڈالیں۔الطاف حسین


 اقوام متحدہ اورعالمی برادری صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم کریں اور ایران پرناجائز دباؤنہ ڈالیں۔الطاف حسین
 Posted on: 4/19/2026

 اقوام متحدہ اورعالمی برادری صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم کریں اور ایران پرناجائز دباؤنہ ڈالیں۔الطاف حسین

امریکہ اورایران کے درمیان جاری جنگ بندی کے نتیجے میں جمعہ کوایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو جہازوں کی آمدورفت کوکھولنے کااعلان کردیاگیاتھا جس پر دنیابھر میں اطمینان کااظہارکیاجارہا تھا، پاکستان میں بھی اس پر خوشیاں منائی جارہی تھیں لیکن میراخیال یہی تھاکہ یہ ایک”عارضی جنگ بندی“ نظرآتی ہے۔ کیونکہ جب پہلی جنگ عظیم کے بعد دوسری جنگ عظیم ہوسکتی ہے توپھر یہ جنگ بندی بھی مستقل نظرنہیں آتی۔ ابھی ایران کی جانب سے آبنائے ہر مز کوکھولے جانے اورحالات کی بہتری کے آثار کو24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اختلاف آگیاہے جس کی وجہ سے جنگ بندی عارضی ثابت ہورہی ہے۔
حالات کی بہتری کے لئے ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی تھی لیکن جواب میں امریکہ کی جانب سے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم نہ کئے جانے اوربمباری کی دھمکیوں پر ایران نے آبنائے ہرمزدوبارہ بند کردی ہے۔ اب دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کودھمکیاں دی جارہی ہیں اورخطے میں ایک بار پھرحالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ 
میراسوال یہ ہے کہ جب معاملات صلح کی طرف جارہے تھے اور ایران نے مذاکرات کے تحت آبنائے ہرمزکھول دی تھی توامریکہ کی جانب سے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کیوں نہیں کی گئی؟ صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران کی سمندری ناکہ بندی کوجاری رکھنے کااعلان کیوں کیاگیا؟ حالات وواقعات یہی بتاتے ہیں کہ امریکہ اپنے حریف ممالک پر اپنی بالادستی برقراررکھنے اوراپناہاتھ اوپررکھنے کے لئے ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایساعمل کرتاہے کہ جوجنگوں کاباعث بن جاتاہے۔ 
ہم اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے سمندری ناکہ بندی ختم کریں اور ایران پرناجائز دباؤنہ ڈالیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کو بڑے چھوٹے کی بنیادپرنہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر کیاجا ناچاہیے کیونکہ کہ ہرملک کی خودمختاری (Sovereignty)اورعلاقائی سا  لمیت (Territorial integrity) برابر کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں اس بات کونہیں بھولناچاہیے کہ تمام ممالک کی خودمختاری،علاقائی سا  لمیت اوراس کے وجود کا احترام کرنے اور اس کی بقاء کویقینی بنانے کے لئے ہی اقوام متحدہ کاقیام عمل میں لایاگیاتھا۔لہٰذا وقت کاتقاضہ ہے کہ جنگ کے خاتمے اورعالمی امن واستحکام کے لئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری اپنامؤثرکردار ادا کرے۔
میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکرتاہوں کہ حالات دوبارہ امریکہ ایران جنگ کی طرف نہ جائیں، کسی طریقے سے اس جنگ کاخاتمہ ہو اورخطے میں مستقل امن قائم ہوجائے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 397ویں فکری نشست سے خطاب
18  اپریل 2026ء 


4/19/2026 5:05:44 PM