Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
امریکہ اورایران کے درمیان جنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائےاورمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائےتو جنگ کےخاتمے کی کوششوں پر فیلڈمارشل حافظ عاصم منیرکو امن کا نوبل انعام دیا جائے ۔
Posted on: 4/18/2026
امریکہ اورایران کے درمیان جنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائےاورمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائےتو جنگ کےخاتمے کی کوششوں پر فیلڈمارشل حافظ عاصم منیرکو امن کا نوبل انعام دیا جائے ۔
فیلڈمارشل عاصم منیر پاکستان میں بھی مذاکرات کاراستہ اختیارکریں، عمران خان اورایم کیوایم سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کریں
#IslamabadTalks
میں امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی اورخطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر وزیراعظم شہبازشریف اورچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل عاصم منیر اورپاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اورمذاکراتی عمل کے آغاز کیلئے پاکستان کےکردار کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے،دنیابھر سے شکریئے اور مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوگئی ہے اور ایران نے آبنائےہرمز کھول دی ہے جس کا سہرا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے سر جاتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ پاکستان کی ان انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اورایران کے درمیان مستقل جنگ بندی ہوجائے، جنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے اورمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائےتومیں یہ مطالبہ کروں گاکہ جنگ کے خاتمے اورقیام امن کی ان کوششوں پر چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل عاصم منیرکو امن کانوبل انعام دیاجائے۔ 28، فروری2026ء کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بلاجواز اور بلااشتعال بمباری شروع کردی تھی اور جب ایران نے جوابی کارروائی کی توخطےمیں جنگی صورتحال پیدا ہوگئی، یہ تین ممالک کے درمیان جنگ تھی جسے عالمی جنگ نہیں کہا جاسکتا۔ پہلی جنگ عظیم 1914ء سے 1918ء تک جاری رہی اور دوسری جنگ عظیم 1939ء سے 1945ء تک جاری رہی۔ قابل غور نکتہ یہ ہےکہ جب پہلی عالمی جنگ ختم ہونے کے بعد دوسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے تو پھر تین ممالک کے درمیان جنگ دوبارہ کیوں شروع نہیں ہوسکتی؟ آج ایران اورامریکہ کے درمیان جنگ کو ایک ماہ18 دن ہوگئے، اس کے بعد عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔ خدانخواستہ ایسا نہ ہوکہ تین ممالک کےدرمیان عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ ہوجائے جو بعدمیں ایک عالمی جنگ کی صورت میں سامنے آئے۔ ایک صورتحال یہ تھی کہ کچھ عرصہ قبل جب دنیاکے وزرائے اعظم اورصدور قیام امن کیلئے ایک جگہ جمع ہوئے تھے تو پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے انڈیاپاکستان کی جنگ روکنے کی کوشش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانام امن کے نوبل انعام کیلئے تجویز کیا تھالیکن آج امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کے لئے کامیاب سفارتکاری اور قیام امن پر پوری دنیا کے رہنما اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے نمایاں کردار کی تعریف کررہے ہیں جس پر مجھے بھی بہت خوشی ہے۔ میں وزیراعظم شہباز شریف سے کہوں گاکہ آپ نے پہلے مطالبہ کیاتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوامن کانوبل انعام ملنا چاہیے، اب آپ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر سے مطالبہ کریں کہ آپ نے باہر کی جنگیں اوراختلافات تو ختم کرادیئے ہیں، اب اپنے ملک میں اختلافات بھی ختم کرائیں، جیلوں میں قیدتمام سیاسی اسیروں کو رہا کرادیں، تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرادیں، بلوچستان میں فوج کشی کاعمل بندکردیاجائے،خیبر پختونخوا میں عوام کو انصاف فراہم کریں۔جب وہ اپنے ملک میں بھی انصاف ومساوات قائم کردیں توپھرتجویز کریں کہ نوبل پرائز فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو ملنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طر ح اسرائیل،امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرائی ہےاسی طرح بلوچستان میں بھی گولہ بارود کےبجائےامن کاراستہ اختیار کیا جائے،اپنے گھرمیں بھی آگ اور بارود کا کھیل بند کرادیاجائے،ملک بھر کےتمام پنجابی، سندھی، بلوچ، پختون، کشمیری،سرائیکی،گلگتی، بلتستانی، ہزاروال اورمہاجر عوام کو بھی ایک پلیٹ فارم پر بٹھاکران کے سامنے امن کے قیام کا منشور رکھیں،انہیں آپس میں گلے ملوادیں اور سب کےباہمی اختلافات ختم کرائیں انصاف کے مطابق سب کو ان کا جائز حصہ دیں،کسی کو غدار،کسی کو ملک دشمن،کسی کوکم محب وطن یا زیادہ محب وطن نہ کہاجائے توالطاف حسین بھی ہرپلیٹ فارم پر فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو امن کا نوبل پرائز دینےکامطالبہ کرنےمیں خوشی اور فخر محسوس کرےگا۔ آج پاکستان میں صورتحال یہ ہےکہ سابق وزیراعظم اور عمران خان تین سال سے جیل میں اسیرہیں،ان کی آنکھ کا دو مرتبہ آپریشن ہوچکا ہے اورآج اطلاع ملی ہےکہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی گزشتہ رات جیل سےاسپتال لے جایاگیاہےجہاں ان کی آنکھ کابھی آپریشن کیاگیا ہےلیکن ان کےاہل خانہ یاکسی کو بھی اس کاعلم
ایم کیوایم کے سابقہ رکن قومی اسمبلی نثاراحمد پنہور اور ان کے صاحبزادے محسن پنہور کو گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ کیاہوا ہے اورآج معروف انگریزی روزنامہ ڈان کے سینئر اور انعام یافتہ فوٹوگرافر مجیب الرحمان مرحوم کے صاحبزادے فیصل مجیب،جوخود بھی روزنامہ ڈان سے وابستہ رہے ہیں انہیں آج 17، اپریل 2026ء کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، فیصل مجیب شدید علیل ہیں اور ان کے اغواء کے واقعے سے ان کے گھر میں انتہائی غم کاعالم ہے۔ ایک طرف ملک میں یہ ہورہا ہے اور دوسری طرف ملک کے بڑے لوگ باہر جنگ بندی کراکر تعریفی کلمات سن رہے اور اسناد حاصل کررہے ہیں۔ میں بھی خوش ہوں کہ پاکستان نے امریکہ اورایران کےدرمیان مذاکراتی عمل میں ثالثی اورمیزبانی کی ہے، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اورثالثی کے باعث ملک کا نام دنیا بھرمیں اچھے الفاظ سے لیاجارہا ہے،دنیا بھرمیں وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی جارہی ہے لیکن ہم جیسے لوگ اس پر خوشی منائیں یا اپنے لوگوں کی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اورانتقامی کارروائیوں پر آنسو بہائیں، بشری بی بی کی سرجری پر خوشی منائیں یا اظہار افسوس کریں؟ دنیا کی عالمی روایات،اصول، تہذیب اور تمدن کے مطابق امن اورحق کاعمل پہلے اپنے گھر سے کیاجائے، اختلافات کو بات چیت کے ذریعےختم کیاجائے اس کے بعد محلے، شہراور ملک والوں کے درمیان اختلافات کو ختم کیاجائے۔ دوسرے ممالک کے مابین افہام وتفہیم اور مذاکرات کاعمل مثبت ہے لیکن خدارا اپنے لوگوں کے ساتھ بھی افہام وتفہیم اورمذاکرات کاراستہ اختیارکیاجائے، اپنے لوگوں کے ساتھ دشمنوں جیساسلوک نہ کیاجائے، اپنے ملک کے لوگوں پر ظلم وجبر بند کرائیے، گرفتاریاں اورجبری گمشدگیاں بند کرائیے، سب کو برابر کا پاکستانی تسلیم کیجئے۔ اسی میں نہ صرف پاکستان کی بھلائی ہے بلکہ دنیا بھرمیں پاکستان کا نام شہرت کی بلندی پر ہوگا۔جب دنیامیں پاکستان کا نام اونچا ہوتا ہے توہمیں بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے نام کو مزید بلند کیاجائے، تحریک انصاف کے بانی عمران خان صاحب، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر بزرگ مرد وخواتین اسیروں، نثارپہنور، محسن پہنورسمیت ایم کیوایم کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھرمیں جہاں بھی سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں قید کیا گیا ہے ان سب کو رہاکیاجائے اورملک میں بھی امن ہو، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں آپریشن بند ہوجائیں، تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ختم کردیا جائےتو پاکستان کی عزت میں مزید چارچاند لگ جائیں گے اور پاکستان کی کامیاب ثالثی کی خوشیاں دگنی ہو جائیں گی اورہم سب سڑکوں پر نکل کرفیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو سلامی دیں گے۔یہ نہیں ہوناچاہیے کہ باہر کی جنگیں تو بند کرائی جائی لیکن اپنے ملک کے اندر افہام وتفہیم اورمذاکرات کے عمل سے گریز کیاجائے۔ فیلڈ مارشل پاکستان میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرکے اپنے ملک میں بھی امن قائم کریں، اپنے ملک کے عوام کی بھی داد رسی کریں اوران کے زخموں پر بھی مرہم رکھیں،اپنے ملک کے عوام کے دلوں کو بھی جیتیں۔ میں واضح الفاظ میں کہتاہوں کہ الطاف حسین کی لڑائی پاکستان کے فرسودہ ظالمانہ نظام سے ہے، الطاف حسین کی پاکستان سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر کامیاب سفارتکاری پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیراورپاکستان بھرکے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 396 ویں فکری نشست سے خطاب 17، اپریل2026ء
نہیں
4/19/2026 10:27:46 AM
ایم کیوایم اوورسیزجرمنی یونٹ کی 7 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی قائم ک
...
15 Apr 2026
وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ازسرنو تشکیل کی جائے، ویٹو پاور ختم کی
...
13 Apr 2026
جنگیں مسائل کاحل نہیں ہوتیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ا ورایران کے درم
...
11 Apr 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں ۔ عالمی برادری لبنان میں اسرائیل
...
11 Apr 2026
میں ایران امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے اورخطے میں قیام امن کے سلسلے میں
...
11 Apr 2026
سکھر زون کے اپنے وفادار اور باہمت ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ
...
08 Apr 2026
وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اورپوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائی
...
08 Apr 2026
مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد ج
...
06 Apr 2026
روز روز مرنے سے بہترہے کہ عوام حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے
...
03 Apr 2026
ایران پر امریکہ او راسرائیل کے حملے …… جارحیت اوراقوام متحدہ کاکردار
...
03 Apr 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us