Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے


 مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم  عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
 Posted on: 4/6/2026 1

 مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم  عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام ڈربن میں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب

ساؤتھ افریقہ میں مختلف حادثات اور سازشوں نے ایم کیوایم کے شجر کی ہریالی کو ماند کردیاتھا لیکن ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے وفاپرست کارکنوں نے اس تحریک کوبرقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، سابق آرگنائزر محمدیوسف شہید نے ر ات دن محنت کرکے اس شجر کی ہریالی میں اضافہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں شہید کردیاگیالیکن محمدیوسف نے اپنی جان کانذرانہ دیکرتحریک میں ایک نئی جان ڈالی جس کاثبوت یہ ہے کہ آج ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے 42 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں اتنی بڑی تعداد میں مائیں، بہنیں، بزرگ، نوجوان ا وربچے شریک ہیں۔ میں شانداراجتماع کے انعقادپرساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام وفاپرست ساتھیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے محمدیوسف شہید کی شہاد ت کے بعدتحریک کے یونٹ کوسنبھالادیا اورہمت وحوصلے کے ساتھ تحریک کے کام کو بہتر اندازمیں جاری رکھااو ریہ عزم کیاکہ ہم یوسف شہید کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے اورچاہے کتنے ہی کڑے اورمشکل وقت کیوں نہ آئیں،ہم ساؤتھ افریقہ میں تحریک کے کام کوکبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔ میں یوسف شہید کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ یوسف شہید کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔
میں ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورڈربن چیپٹرسمیت تمام چیپٹرز کے تمام ساتھیوں، ماؤں بہنوں،بزرگوں اوربچوں کوایم کیوایم کے 42 ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتاہوں اورساتھیوں سے کہتاہوں کہ آج ہم عہد کریں کہ ہم اپنی اپنی ذمہ داریوں کومزید فرض شناسی سے انجام دیں گے اور ثابت قدمی مستقل مزاجی سے تحریکی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں کرپٹ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ آج بھی ہمارے ساتھ متعصبانہ سلوک کررہی ہے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے، میرے گھراورایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو سیل Seal کردیاگیا، اسے آگ لگاکربلڈوز کردیاگیا، ہمارے متعددساتھی جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں،آج بھی ہمارے بے گناہ ساتھیوں کوگرفتارکرکے جبری گمشدہ کیاجارہا ہے، سابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور اوران کے صاحبزادے محسن پہنور کولاپتہ کئے تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں، عدالت میں پٹیشن دائر ہے لیکن اب تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ تمام تر پریشانیوں، بیماریوں اورمقدمات کے باوجود میری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ میں ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ مہاجروں سمیت تمام محروم، مظلوم اورامتیاز ی سلوک کانشانہ بنائے جانے والے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں، اس جدوجہد میں اپناحصہ ڈالیں۔
ساؤتھ افریقہ ایساملک ہے جہاں کے سیاہ فام عوام نے سفیدفام نسل پرست حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات اوراپنے مساوی حق کے حصول کیلئے عظیم لیڈرنیلسن مینڈیلا کی قیادت میں برسوں جدوجہد کی، میں ان کی اس جدوجہد کوسلام پیش کرتاہوں۔ میں نیلسن مینڈیلا کی افریقن نیشنل کانگریس ANC سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والی ایم کیوایم کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کے خلاف آوازبلندکریں، پاکستان میں ایم کیوایم کے اسیر رہنماؤں، کارکنوں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کے ساتھیوں کی رہائی کے لئے بھی آواز اٹھائیں۔
میں اجتماع میں شرکت پر ڈربن کی سابق ڈپٹی میئراورANCکی رہنما فوزیہ پیر اور تمام شرکاء کاخصوصی شکریہ اداکرتاہوں اوراجتماع کے انتظامات میں حصہ لینے والے ساتھیوں کوشاباش پیش کرتا ہوں۔

الطاف حسین
 ڈربن میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
5  اپریل 2026ء



4/7/2026 5:24:18 PM