Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

روز روز مرنے سے بہترہے کہ عوام حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے سرسے کفن باندھ کرباہرنکلیں


  روز روز مرنے سے بہترہے کہ عوام حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے سرسے کفن باندھ کرباہرنکلیں
 Posted on: 4/3/2026 1

 روز روز مرنے سے بہترہے کہ عوام حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے سرسے کفن باندھ کرباہرنکلیں 

حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اورپھرکمی کے نام پر پاکستان کے عوام کے ساتھ بنیے(Bania) والا کھیل کھیلاہے۔ جیسے بنیا یا دکاندارکسی گاہک کوکوئی چیزبیچنے کے لئے پہلے اس کی مقررہ قیمت سے بہت زیادہ قیمت بتاتاہے اور خریدار کے نہ ماننے اور بھاؤتاؤکرنے پروہ قیمت کم کرتاجاتاہے اورپھر کم قیمت پر خریدارکوچیز فروخت کردیتاہے اوراس میں بھی فائد ہ حاصل کرتاہے۔ حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دکاندار والافارمولا اختیار کرتے ہوئے پہلے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کیا،حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137روپے24پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184روپے 49پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا اوراس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 458روپے 41پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی جس پر عوام نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کامطالبہ کیا تو آج وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں  80روپے کمی کا اعلان کردیاہے۔
 پاکستان کی اقتدارمافیا 1947سے کرپشن کی دلدل میں اس طرح کی گھسی ہے کہ وہ آج تک پاکستان کے عوام کاتیل نکال رہی ہے۔یہ اقتدارمافیاملک کی آبادی کا 2فیصد ہے جوارب پتی اورکھرب پتی ہے جس نے باربارمہنگائی کرکے ملک کی 98 غریب ومتوسط طبقہ کی آبادی کا تیل نکال کررکھ دیاہے۔پہلے جو عوام دوروٹی کھاتے تھے وہ اب ایک روٹی پرآگئے ہیں، لوگوں کاجینامشکل ہوگیاہے لیکن اقتدارمافیا کو پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ ان کوپیٹرول نہیں خریدناپڑتا بلکہ انہیں سرکاری بنگلوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول، گاڑیاں،ڈرائیور، مالی، خانسامے،ہوائی جہاز،تمام عیش وعشرت کاسامان سب کچھ سرکاری خزانے سے ملتاہے اوریہ سرکاری خزانہ ملک کے عوام کے ٹیکسوں سے بھرتاہے۔ 
میں پوچھتاہوں کہ آبنائے ہرمز پاکستان کے لئے توبندنہیں ہے، جب پاکستان کوآبنائے ہرمزکے راستے تیل مل رہاہے پھرپاکستان میں تیل کیوں مہنگاکیاجارہاہے؟ پیٹرول کی قیمتوں میں یہ ظالمانہ اضافہ عوام کوکسی طورپرقبول نہیں ہے۔
 وقت کاتقاضہ ہے کہ پاکستان کے عوام جو برسوں سے تیل، آٹا، چینی اوردیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اورمسلسل مہنگائی سے غربت وتنگدستی اور فاقہ کشی کاشکار ہیں،انہیں چاہیے کہ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ وہ اس ظالم حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے سرسے کفن باندھ کرباہرنکلیں اوراگراس جدوجہد میں انہیں جانوں کی قربانی بھی دینی پڑے تودیدیں۔ اگرپاکستان کے عوام عزت کی زندگی چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ انقلاب فرانس اورحال ہی میں سری لنکا میں آنے والے عوامی انقلاب کی طرح باہر نکلیں اورعوام کاخون چوسنے والے حکمرانوں کااحتساب کریں۔
یہ کیساظلم ہے کہ روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیاء تک عوام کی پہنچ سے دورہورہی ہیں، عوام بدحال ہورہے ہیں، بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، ملک میں خواتین کاہرطرح سے استحصال کیاجارہاہے، وہ اگرسرکاری یانجی اداروں، دفتروں یا فیکٹریوں میں ملازمتیں کررہی ہیں تووہاں مالکان اوربااثرلوگوں کی ہوس کاشکار ہورہی ہیں،ان کی ہوس کاایندھن بن رہی ہیں اوراگروہ ایسانہ کریں تو نوکریوں سے نکالی جارہی ہیں اورکرپٹ حکمراں ایسے کرپٹ اورعیاش عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کرتے ہیں۔ لہٰذاجہاں بہنوں بیٹیوں کی عزت وناموس محفوظ نہ ہو، عوام کی جان ومال کوتحفظ نہ ہو،انہیں روزگاراوربنیادی اشیااورامن وسکون میسرنہ ہووہاں کے عوام پر فرض ہوجاتاہے کہ وہ ظالم حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں اورباہرنکل کراحتجاج کریں۔عوام فیصلہ کریں کہ ہم اب رو روکرزندگی نہیں گزاریں گے بلکہ ظالم حکمرانوں کواپناخون مزیدچوسنے نہیں دیں گے اوراپنے حق کے حصول کے لئے میدانِ عمل میں آئیں گے۔ 
الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 391ویں فکری نشست سے خطاب
3  اپریل 2026ء


4/5/2026 10:35:12 AM