Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اورپوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائیل نے ایران اورلبنان پرحملے کرکے جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی ؟


  وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اورپوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائیل نے ایران اورلبنان پرحملے کرکے جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی ؟
 Posted on: 4/8/2026 1

 وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اورپوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائیل نے ایران اورلبنان پرحملے کرکے جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی ؟
 
لندن ۔۔9اپریل 2026ء 
 متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اسرائیل کی جانب سے لبنان اورایران پر حملوں کی شدیدمذمت کی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم میاںمحمد شہباز شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ابھی امریکہ اورایران کے درمیان دوہفتے کی جنگ بندی معاہدے کوہوئے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز یعنی 8 اپریل 2026ء کو لبنان پرہوائی جہازوں اور میزائلوں کے ذریعے خطر ناک حملہ کیو ں کیا؟ اور ایران پر ڈرون حملہ کیو ں کیا ؟ اور جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی ؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب ! آپ نے گزشتہ روزٹوئیٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں جنگ بندی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے صاف لکھا ہوا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بند ی کے دوران کہیں پر بھی کسی قسم کا کوئی حملہ یا حملے نہیں کئے جائیں گے اوراس حوالے سے آپ کے بیان میں لبنان کا نام واضح طور پر موجود ہے ۔ اب جبکہ اسرائیل نے لبنان پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں لبنان میں 250سے زائد افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوگئے اوردوسری جانب ایران پربھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب ! اب دنیاکو اس کا جواب دینا آپ کی آئینی ،قانونی اوراخلاقی ذمہ داری بنتی ہے ۔ میں یہاں آپ کے بیان کا مکمل متن بھی پیش کر رہا ہوں جس میں آپ نے جنگ بندی کا اعلان کر تے ہوئے بیان میں لبنان کا نام بھی صاف طورپر لکھا ہو ا ہے۔ آپ اپنے بیان کی روشنی میں پاکستانی قوم اورپوری دنیا کے امن پسند عوام کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریحاً خلاف وزری پر کیا کہتے ہیں، پور ی دنیا کے امن پسندعوام اس پر آپ کے جواب کے منتظر ہیں ۔
 وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف صاحب ! آپ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوبیان جاری کیا ہے اس سے دنیا کے تمام امن پسندعوام قطعی طورپرمتفق نہیں ہیں کیونکہ اس میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزی صرف اسرائیل کی جانب سے کی گئی ہے ۔ میراسوال ہے کہ آپ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ملک کانام کیوں نہیں لیا؟ دنیا بھر کے امن پسندعوام آپ سے صاف صاف لفظوں میں جواب چاہتے ہیں۔
میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پرکئے گئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں 250 سے زائد شہری شہید اورسینکڑوں زخمی ہوئے ۔ میں اس پرلبنان کے عوام سے دلی افسوس کااظہار کر تا ہوں ۔
#CeasefireTooWeak


4/9/2026 2:40:39 PM