مہاجروں کو انصاف فراہم کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب، کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سے کہتا ہوں کہ فوج نے مہاجروں پر بہت ظلم کرلیا، میں آپ کو تحریری طورپرآگاہ کرچکا ہوں کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں، اگرفوج مہاجروں کو ان کے غصب شدہ حقوق نہیں دلائے گی تو کون دلائے گا؟ مہاجروں کے جوگھرزبردستی قبضے کرلئے گئے تھے اب وہاں سے افغانی واپس جارہے ہیں، خدارا وہ گھر کو مہاجروں کو واپس دیئے جائیں اورمہاجروں کے ساتھ انصاف کیجئے۔ میں پاکستان کی فوج سے کہتا ہوں کہ مہاجرآپ سے انصاف کے طالب ہیں، مہاجروں کو انصاف دیجئے، کوٹہ سسٹم ختم کرائیے۔
صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے کراچی، حیدرآباد کوموہن جودڑو بنا دیا ہے، خدارا کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، ٹنڈوجام، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑ کے عوام جن کواپنی نمائندگی کا حق دیتے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ آپ سندھ کے شہری عوام پر مصنوعی قیادت مسلط کرکے عوام کی سچی محبت حاصل نہیں کرسکتے، عوام کی رائے کا احترام کرنے سے آپ کا بھی بھلا ہوگا اور پاکستان کا بھی بھلا ہوگا۔
آپ بلوچوں اور پشتونوں کے ساتھ بھی انصاف کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت دلوائیں اس طرح آپ سب کے دل جیتیں۔
خدارا ہوش سے کام لیں، اپنے طرزعمل پر غورکریں، ملک کودرپیش صورتحال کے پیش نظراس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، اختلاف کی نہیں لہٰذا ایک متفقہ لائحہ عمل اختیارکریں۔
اس وقت عوامی مسائل سے نمٹنے کا جتنا میرا تجربہ ہے کسی اور سیاسی رہنما کا اتنا تجربہ نہیں ہے ۔ میں آپ کو عوامی مسائل کا حل بتاسکتا ہوں، مجھے صدر یا وزیراعظم نہیں بننا، مجھے عوام کی بلا امتیاز صرف سب کی خدمت کرنی ہے۔
الطاف حسین