Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی فون پر تعزیت ۔شہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا


   شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین   کی فون پر تعزیت ۔شہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا
 Posted on: 12/25/2024

 
 شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین 
 کی فون پر تعزیت ۔شہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا
علی رضا عابدی اپنی قوم اورنظریہ سے محبت کرنے والاایک سچا نوجوان تھا
 ہمارے شہید وں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، وہ ضروررنگ لائے گا
میں علی رضاعابدی کی جرات اور شہادت کو سلام پیش کرتاہوں۔الطاف حسین
 لوگوں کی خدمت کا شہید علی رضاعابدی کامشن جاری رہے گا۔والدہ علی رضاعابدی

لندن…25دسمبر 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے شہید سید علی رضا عابدی کی چھٹی برسی پران کی والدہ محترمہ صبیحہ اخلاق سے فون پر تعزیت کی اورشہیدکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہید کی والدہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیدعلی رضا عابدی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اوراپنی قوم اورنظریہ سے محبت کرنے والاایک سچا نوجوان تھا، وہ سچائی اورنیک نیتی کے ساتھ اپنی قوم اور ملک کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا،وہ ایک ملنساراورسب سے پیارکرنے والاتھا اسی لئے لوگ بھی اسے پیار کرتے تھے اورآج بھی کرتے ہیںاور ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، سیدعلی رضاعابدی جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں۔میں سید علی رضاعابدی کی جرات اور شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے علی رضا عابدی شہید کی والدہ سے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہاتھااورآج پھرکہتاہوں کہ ہمارے شہید وں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، وہ ضروررنگ لائے گااورشہیدوںکاکوئی بھی قاتل قدرت کی پکڑ سے نہیں بچے گا۔ جناب الطا ف حسین نے علی رضاعابدی شہید کے والد سیداخلاق حسین عابدی مرحوم کے لئے بھی دعائے مغفرت کی۔ شہیدسیدعلی رضاعابدی کی والدہ نے ان کے بیٹے کویادرکھنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیااورکہاکہ علی رضاعابدی آپ کاایک سچاکارکن تھا، ظالموں نے اسے ہم سے چھین لیااورہمیں آج تک انصاف نہیںمل سکا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی خدمت کا شہید سیدعلی رضاعابدی کامشن آج بھی جاری ہے اورجاری رہے گا۔ انہوں نے کارکنوںاورعوام کی جانب سے علی رضاعابدی شہیدکی برسی پر انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے پر جناب الطاف حسین اوران کے تمام کارکنوںکابھی بہت شکریہ اداکیا۔ 


1/8/2025 6:31:28 PM