Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اورتمام اعلی فوجی افسران سے پاکستان کی سلامتی کے نام پر اہم گزارشات


عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اورتمام اعلی فوجی افسران سے پاکستان کی سلامتی کے نام پر اہم گزارشات
 Posted on: 12/24/2024
عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اورتمام اعلی فوجی افسران سے پاکستان کی سلامتی کے نام پر اہم گزارشات


میں نے ایک ماہ قبل ایک فکری نشست میں کہاتھاکہ جنوری 2025 میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی، ابھی جنوری نہیں آیاہے اوردنیا میں عالمی سطح پر تبدیلیاں رونماہوناشروع ہوگئیں ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیامیں ملکوں کے باہمی تعلقات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے، وقت اورحالات کے بدلنے کیساتھ ساتھ ان کے مفادات میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہیاورمفادات کے بدلنے کے ساتھ ساتھ ملکوں کی ترجیحات اورپالیسیاں بھی بدلنے لگتی ہیں۔
پاکستان کے قیام کے بعد ملک میں چارمرتبہ فوجی مارشل لا لگے، امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک نے ان مارشل لا حکومتوں کا نہ صرف ساتھ دیابلکہ عوام کی جمہوری آواز کودبانے کیلئے فوجی حکومتوں کو ہرطرح کیظلم وجبرکا کھلا لائسنس بھی دیا۔ان کی حمایت کینتیجے میں پاکستان میں جمہوری حکومتوں کوبھی اپنی مدت پوری کرنینہیں دی گئی۔لیکن اب دنیاکے حالات بدل رہے ہیں،خطے میں طاقت کاتوازن تبدیل ہورہا ہے، اپنیمفاد کیلئیپاکستان کی فوجی حکومتوں کی حمایت کرنے والے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی ترجیحات بدل رہی ہیں اوروہ اپنے مفاد کے لئے آج پاکستان کے خلاف کھل کر آگئے ہیں، پہلے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام میں معاونت پر چار اداروں پر پابندیاں لگادی گئیں، پھر امریکہ، برطانیہ اوراس کی اتحادی یورپی یونین نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو 9مئی کے کیس میں سزائیں دیئے جانے کے خلاف کھل کر بیان دیا ہے اوراسے انصاف اور شہری آزادیوں کے اصولوں اور عالمی معاہدوں کے خلاف قراردیاہے۔ 
میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اورتمام اعلی فوجی افسران سے پاکستان کی سلامتی اوراسے یکجا رکھنے کے نام پر کہتاہوں کہ دنیاکا نظام کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، زمانہ بدل رہاہے اوروقت کے ساتھ عالمی طاقتوں کی ترجیحات اور پالیسیاں بدل رہی ہیں،لہذا وقت آگیاہے کہ آپ بھی اپنی پالیسیوں کو تبدیل کیجئے، آپ کوجتناظلم کرناتھا کرلیا، اب ظلم بند کیجئے، تمام سیاسی مخالفین اورآپ کے ظلم کانشانہ بننے والی تمام مظلوم قوموں سیمعافی مانگئے، ان کے زخموں پر مرہم رکھئے،خدارافوجی آپریشنوں کینام پر بلوچوں، پشتونوں، مہاجروں اوردیگر مظلوموں کاقتل اوران پر ظلم بند کیجئے، ہنگامی بنیادپر ایک حکم نامے کے ذریعے پورے ملک میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی کارکنوں اوراپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے بلوچوں، پشتونوں، مہاجروں، سندھیوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، گلگتیوں،  بلتستانیوں، ہزار وال اورظلم کوظلم کہنے والیصحافیوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں، عمران خان سمیت پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے تمام اسیر کارکنوں اورتمام مظلوم گرفتار شدگان اور لاپتہ افراد کو بازیاب اور رہا کیا جائے۔
میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز سے گزارش کرتا ہوں کہ عمران خان اورتمام سیاسی اسیروں کی رہائی کیلئے ایسامیکینزم بنائیں جس سے آپ بھی فیس سیونگ ہوجائے۔پی ٹی آئی، ایم کیوایم، پشتون تحفظ موومنٹ ، بلوچ تنظیموں سمیت دیگر عوامی تنظیموں پر عائد پابندی ختم کیجئے، الطاف حسین پر 9سال سے جاری غیرآئینی پابندی ختم کیجئے، فوج کی تشکیل کردہ اورفوج کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیموں کا خاتمہ کیجئے، پاکستان کوعوام کی منتخب اوراصل نمائندہ جماعتوں کے حوالے کیجئے،جمہوریت کو پنپنے دیجئے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کوآزاد اوربااختیار کیجئیاورملک میں عوامی راج آنے دیجئے۔ میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر عوام اورآپ کیدرمیان معاملات طیکرانیکیلئے خلوص نیت کے ساتھ اپنا تعاون پیش کرتاہوں۔اگرآپ نے میری ان باتوں پرعمل کیا تواس طرح عوام اورفوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اورنفرتیں کم ہوں گی۔ اس بات کوسمجھنے کی کوشش کیجئیکہ اس وقت فوج کے خلاف عوام میں نفرتیں بہت بڑھ چکی ہیں۔ یادرکھئے کہ جب عوام میں نفرتیں بڑھ جائیں تو سپرطاقتیں بھی ہاتھ کھینچ لیا کرتی ہیں اورعوام پر ظلم کرنے والوں کوذلت ورسوائی کا سامنا کرناپڑتا ہے۔
میں واضح الفاظ میں کہناچاہتا ہوں کہ ہم فوج سیلڑنانہیں چاہتے،بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں، فوج بیرکوں میں واپس جائے اور اپنے آئینی دائرہ کار میں رہے۔ 
میں پی ٹی آئی کے ثابت قدم کارکنوں سے کہتاہوں کہ تمہاری قربانیاں رنگ لارہی ہیں، انشاء اللہ عمران خان کی رہائی بھی بہت جلدہو گی، دیگرسیاسی کارکنان بھی رہاہوں گے۔ PTI کے ساتھ ساتھ MQM پر عائد پابندی بھی ختم ہوگی اور مہاجروں، بلوچوں،پشتونوں،سندھیوں، سرائیکیوں ، کشمیریوں،گلگتیوں اور بلتستانیوں سمیت تمام مظلوموں کوآزادی ملے گی اورملک میں انصاف کاراج قائم ہوگا۔ آنے والاوقت اشرافیہ کانہیں بلکہ 98فیصد غریب ومظلوم عوام کاہوگا۔  الطاف حسین 190ویں فکری نشست سے خطاب 23دسمبر 2024ئ Watch complete study circle youtu.be/JeBSssrH3pw?si



1/2/2025 3:51:28 AM