عوام ظالمو ں کے سہولت کار نام نہاد مفتیان اور علما کابائیکاٹ کریں. الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24، دسمبر2024
میں ، پاکستان کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ایسے نام نہاد مفتیان اورعلما کا بائیکاٹ کریں جو مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم پر خاموش رہیں اور ظالموں کی حمایت میں فتوے جاری کریں۔
ایسے نام نہاد مفتیان اور علما کے تدریسی وعظ وخطبات میں بیٹھنا ،انہیں سننا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائزنہیں کیونکہ یہ نام نہاد مفتیان وعلما پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک ظالموں، جابروں اورآمروں کی سہولت کاری کاکام انجام دیتے رہے ہیں اورسادہ لوح عوام کوانہی ظالموں کی تائیدوحمایت کا درس بھی دیتے رہے ہیں ۔
پاکستان کے بڑے بڑے نام نہاد مفتیان اور علما نے پاکستان کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آج تک نہ تو کوئی فتوی جاری کیا ہے اورنہ ہی اپنی مجرمانہ خاموشی کا قفل توڑاہے ،خواہ قتل وغارتگری کا وہ عمل بلوچ، پشتون اورمہاجرعوام پرڈھایاجائے یاگلگت، بلتستان، ہزاروال ،کشمیری وسرائیکی عوام پر ڈھایاجائے، یا 16،دسمبر 2014 کوآرمی پبلک اسکول پشاور کے بچے بچیوں اوراساتذہ کرام کوگولیوں سے بھون کر خاک وخون میں نہلایاجائے یا پھریہ ظلم 26،نومبر2024 کو اسلام آباد میں PTI کے پرامن جلوس کے شرکا پر اندھادھند فائرنگ کرکے ڈھایاجائے مگر ان نام نہاد مفتیان اورعلما نے نہ تو کبھی اس قتل وغارتگری کی مذمت کی ، نہ ظالم وسفاک قاتل سرکاری اہلکاروں کے خلاف کوئی مشترکہ آواز اٹھائی اورنہ ہی سفاک قاتلوں کے خلاف کوئی فتوی جاری کیا۔
لہذا اب عوام ، فوجی مصنوعات کابائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے نام نہاد علما اور مفتیان کا بھی بائیکاٹ کریں جو مظلوموں کے دشمن اور سفاک ظالموں کے دوست ہوں۔