Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری کوایم کیوایم آسٹریلیا کا آرگنائزر مقررکردیا گیا


 ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری کوایم کیوایم آسٹریلیا کا آرگنائزر مقررکردیا گیا
 Posted on: 9/11/2024
 ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری کوایم کیوایم آسٹریلیا کا آرگنائزر مقررکردیا گیا
 خالداجمیری ، ناصر کمال اورکفیل خان ایم کیوایم آسٹریلیا کے جوائنٹ آرگنائزر ہوں گے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی  14 ارکان پر مشتمل ہوگی
بانی و قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
تنظیم نو کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ایم کیوایم آسٹریلیا کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا 

لندن … 11  ستمبر 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی ہے۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی اس فیصلے توثیق کردی ہے۔ تنظیم نو کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے گزشتہ روز ایم کیوایم آسٹریلیا کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تحریک کے سینئر رکن عارف زبیری کوایم کیوایم آسٹریلیا کاآرگنائزر مقررکیاگیا ہے جبکہ تین سینئرارکان خالداجمیری ، ناصر کمال اورکفیل خان جوائنٹ آرگنائزر ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم آسٹریلیا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں کامران قادری، عمران صدیقی، تابش ، الیاس خان ، سرمد نصیب، باسط صدیقی، عرفان احمد اور عارج انصاری ، محترمہ نورین انصاری او رشیروز مغل کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ اس طرح ایم کیوایم آسٹریلیا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی مجموعی طور پر 14ارکان پرمشتمل ہوگی۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق خالد اجمیری نشرواشاعت جبکہ عرفان احمد فنانس کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ 

کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے آسٹریلیا کی آرگنائزنگ کمیٹی کوبانی وقائدجناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے نئی ذمہ داریوں پر مبارکبادپیش کی اور ان پر زوردیاکہ وہ آسٹریلیا میں تحریک کے تنظیمی کام کومنظم کرنے اورتحریک کے پیغام کو پھیلانے کے ایک نئے جوش وجذبے سے کام کریں۔کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ آسٹریلیا یونٹ ایم کیوایم کا ایک پرانااورمضبوط یونٹ ہے جہاں کے کارکنوں نے تمام ترجبروستم اورکٹھن حالات کے باوجود بانی وقائدجناب الطاف حسین اور تحریک سے اپنی وفا کو نبھایا ہے جس پر قائدتحریک الطاف حسین ایم کیوایم آسٹریلیاکے تمام وفاپرست کارکنان کوسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سے کہاکہ وہ آسٹریلیامیں تنظیمی کام کو بہترکرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں اور آپس میں متحد ہوکراورایک ٹیم کی طرح کام کریں۔ انہوں نے تنظیم نو کے سلسلے میں رکن رابطہ کمیٹی سفیان یوسف اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن آصف قاضی کی کاوشوں کوسراہا۔ اس موقع پر سفیان یوسف اورآصف قاضی نے بھی اظہارخیال کیا۔

٭٭٭٭٭


1/14/2025 11:04:14 PM