Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاسی جماعت لانگ مارچ کرے گی یانہیں؟


لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاسی جماعت لانگ مارچ کرے گی یانہیں؟
 Posted on: 9/18/2026

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کاحوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے 27  ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف جودھمکی آمیزبیان دیاہے کہ اگرکسی نے لانگ مارچ کرنے اوراسلام آباد آنے کی کوشش کی تونتائج کی ذمہ داری آنے والوں پر ہوگی، یہ بیان افسوسناک ہے۔ میراسوال یہ ہے کہ جب سپریم کورٹ نے یہ واضح حکم دیاتھاکہ عمران خان کو شفااسپتال منتقل کیاجائے،توحکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا؟ 
لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاسی جماعت لانگ مارچ کرے گی یانہیں؟ سپریم کورٹ کے حکم پر دوسری عدالت کامعاملے میں مداخلت کاعمل عجیب ہے، عدالتوں کا وقارچور چور اورٹکڑے ٹکڑے ہوگیاہے، عدالتوں کا سارانظام الٹ پلٹ ہوکررہ گیاہے۔
میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں،ارکان اسمبلی اورکارکنوں سے کہتا ہوں کہ آپ کوعمران خان کی عمر اورجیل میں قیدتنہائی میں جو ان کی حالت ہے اس کوپیش نظررکھناچاہیے اورانہیں ڈرنانہیں چاہیے اورکسی بھی قیمت پر بڑی تعدادمیں نکلناچاہیے اوریہ سمجھ لیناچاہیے کہ ”اگر اس مرتبہ نہیں تو پھر کبھی نہیں“۔ 


الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 471  ویں فکری نشست سے خطاب
18 ستمبر 2026ء


9/20/2026 4:42:05 PM