متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ جب میں فوج ، آئی ایس آئی اورسرکاری ایجنسیوں کی غلط پالیسیوں اوراقدامات پرتنقید کرتاتھا تومجھے پنجاب کے لوگ غداراورملک دشمن کہتے تھے لیکن آج پنجاب کے لوگ بھی فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف کھل کربات کررہے ہیں اوراس کے خلاف نعرے لگارہے ہیں، سرکاری ایجنسیوں کی مداخلت کے بارے میں جوباتیں میں چالیس سال سے کہتارہاآج وہ پورا پاکستان کہہ رہاہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں منعقدہ اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی جن میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی