بائیکا ٹ۔ بائیکاٹ۔ بائیکاٹ۔ الیکشن 2018ء کا مکمل بائیکاٹ
عزیز تحریکی ماؤں ، بزرگوں، باجیوں او رساتھیو!
اسلام علیکم
جیسا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے آڈیو ،ویڈیو پیغامات جاری کئے جاتے ہیں انہیں سننے کے بعدجو مائیں ،بہنیں،بزرگ،اور نوجوان ، قائد تحریک الطاف حسین کے نام اپنا فیڈ بیک دیتے ہیں ، آڈیو ریکارڈ نگ کے ذریعے ان کے جذبات اور آراء کوقائد تحریک جناب الطاف حسین نہ صرف غور سے سنتے ہیں بلکہ دیگر ساتھیوں کوبھی یہ پیغامات سننے کی تلقین کرتے ہیں ۔ قائد تحریک نے اعلان کیا تھاکہ جو وفا پرست مجھے اپنی آراء ارسال کر تے ہیں ان کے جذبات تحریری شکل میں فیس بک ،ٹیوٹر او رواٹس اپ کے ذریعے آپ لوگوں تک بھی پہنچائے جائیں گے اورایم کیوایم کی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کیاجائے گا تاکہ دیگر لوگوں کو بھی آپکے جذبات سے آگاہ کیا جاسکے۔
اس سلسلے کا پہلا حصہ آپ کی خدمت میں پیش ہے جس میں وفاپرست کارکنان وعوام کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے الیکشن 2018ء کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔
کراچی سے ایک بزرگ نے کہا کہ السلام علیکم میں نے فجر کی نماز کے بعد پوری ویڈ یوبریفنگ د یکھی او رسنی ہے مجھے بہت پسند آئی کیوں کہ میں خود بھی یہی چاہتا تھاکہ کسی صورت میں بھی 2018کے الیکشن میں حصہ نہ لیا جائے اور نہ ہی کسی کی حمایت کی جائے بلکہ مکمل بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ ایسے الیکشن جس کے اندر الیکشن نہیں صرف سلیکشن ہو اس میں حصہ لینا کسی بھی صورت میں چاہے کسی کی سپورٹ کیوں نہ ہو اپنی بدنامی کا باعث بنے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ پوری مہاجر عوام اس وقت مکمل طو ر پر الیکشن کا بائیکا ٹ کر دے اور کراچی میں وہی حالات ہوں جوکہ 1993میں قومی اسمبلی کے الیکشن کے بائیکاٹ کے موقع پر دیکھنے میں آئے تھے ۔اس کامیاب اورتاریخی بائیکاٹ کے نتیجے میں اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کے آگے کھٹنے ٹیک دیئے تھے ۔ بعدمیں ایم کیوایم نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیا۔ عوام کو میڈیا کے ذریعے یہ پتہ چل گیا تھا کہ ایم کیوایم صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور اس کا انتخابی نشان پتنگ ہے اور لوگوں نے ووٹ دیکر جتوادیا تھا۔ میں سمجھتا ہوں یہ فیصلہ بہت صحیح ہے اور میں بھی بہت خوش ہوں اور امید کر تا ہوں کہ قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی رابطہ کمیٹی کے اس فیصلہ کی توثیق کر دیں گے کیونکہ وہ اپنے تقریر میں مستقل اس بات عندیہ دے رہے ہیں کہ الیکشن میں اگرہم حصہ بھی لیں گے یا جس کو بھی سپورٹ کر یں گے یا کسی کو کھڑ ا کریں گے یا کسی بھی آزاد امیدوار کو سپور ٹ کر یں ایجنسی اس کواپنے زرخرید ٹولے میں شامل کر ادے گی۔ تو بے کا ر ہے ایسے الیکشن میں حصہ لینا کہ محنت آپ کریں ،لوگ الطاف بھائی کے نام پر ووٹ دیں اور جیتنے کے بعد بحالات مجبوری کیونکہ ہر کوئی الطاف بھائی کا وفا پر ست ساتھی نہیں کہ ہر قسم کا ظلم و ستم سہہ کر کھڑا رہے کہیں نہ کہیں انسان مجبوراًجھک جاتا ہے تو ایسے الیکشن میں حصہ نہ ہی لینا ہمارے لئے عقلمند ی ہے اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ ہماری اور الطاف بھائی کی سوچ ملتی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اس الیکشن کا مکمل طورپر بائیکاٹ کر یں گے ۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک بہن نے اپنے تاثرات ریکارڈ کر تے ہوئے کہا کہ اسلام علیکم محترم قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی میں نے ابھی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی پریس بریفنگ سنی ہے جس طرح انہوں نے سارے معاملات بتائے ہیں اور جو مہاجر وں کے ساتھ ہوتا چلا آرہا ہے اور اس کو ہم برداشت کر تے ہیں لیکن ظاہر ہے انسان کتنا برداشت کر ے گا کبھی انسان کو غصہ آسکتاہے اور کچھ نہ کچھ الفاظ نکال سکتے ہیں اس سے پہلے بھی پاکستان کے مختلف سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے ملک اور فوج کے بارے میں نہ صرف غلیظ زبان استعمال کی بلکہ ملک کا جھنڈا تک جلایا ،گالم گلوچ ہر چیز کی لیکن ان لوگوں کا آج تک کچھ نہیں ہوپایا، ہمارے قائد صرف مہاجر ہونے کی وجہ سے کہ یہ مظلو موں کے ساتھی ہیں اور مہاجروں کے حقوق کی بات کر تے ہیں اور اسی لئے ہمارے قائد سے تعصب رکھتے ہیں اوران سے جلتے ہیں ۔بھائی! رہی الیکشن کی بات تو قائد کا جو مینڈ یٹ چرانا چاہتے ہیں تو انشاء اللہ ایسا ہر گز نہیں ہوگا آپ مکمل طور پر اپنے تمام کارکنان کواور آپ انٹر نیشنل فورم پر بات چیت کر رہے ہیں اور لوگوں کو اپنی بات پہنچا رہے ہیں اسی طرح آ پ اپنی بات پہنچائیں گے کہ اگر اچھے طریقے سے ہمارے معالات سدھر جاتے ہیں تو ہم الیکشن لڑیں گے ورنہ ہم الیکشن کا مکمل طور پر بائیکا ٹ کر یں گے پھر آپ دیکھئے گا یہ تمام کے تمام ٹولے جو صرف مہاجر کے نام پر ووٹ لینے کی کوشش کر یں گے مگر انہیں عوام یکسر نظر انداز کر دیں گے اور ان کے ساتھ جو کارکن ہیں وہ اندرونی طور پر آپ کے ساتھ ہی ہیں اور ہر کارکن آپ کو دل سے چاہتا ہے ، سمجھتا ہے اور آپ کے فیصلے پر لازمی عمل کر ے گا لیکن وہ مجبوری کے تحت ان کے ساتھ ہیں ۔قائد تحریک ہم نے ماضی میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا جس سے اسٹیبلشمنٹ کی حالات بری ہوگئی تھی اور بلاآخر انہوں نے آپ کے آگے گھٹنے ٹیکے تھے اور انشاء اللہ اس بار بھی یہی ہوگا ،اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ اصل قائد کون ہے اور مہاجر قوم کس کے پیچھے ہے باقی رہی بات ان کم ظرفوں کے ٹولے کی تو دنیا جانتی ہے کہ انہوں نے کتنی کرپشن کی ہے چائنا کٹنگ سمیت ناجانے کون کون سے جرائم ہیں جوانہوں نے کئے ہیں مگر ان سب کو بچانے کے لئے یہ ٹولے تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ یہ ہمارے بنی بنائی تحریک پر قبضہ کر رہے ہیں لیکن جب آپ کھل کر الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں گے تو انشاء اللہ ان کے ساتھ اچھا نہیں ہوگااور پھر یہ سب روتے ہوئے نظر آئیں گے اللہ ہمیشہ اسی کا ساتھ دیتا ہے جو صرف سچ اور حق کے راستے پر چلتا ہے آپ سچ اور حق بولتے ہیں تو اللہ آپ کا ساتھ دے رہا ہے اگر ہم اس بار الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تو خدانخواستہ ہم مر نہیں جائیں گے زندگی بہت ہے ہمیں اپنے حقو ق سے مطلبہے بس مہاجروں کو حقوق ملنے چاہئے جس کی کہ آپ جدوجہد کر رہے ہیں انشاء اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے ۔کراچی سے ایک بلوچ خاتون کا کہنا تھا کہ قائد تحریک نے جو کچھ کہا وہ لفظ بہ لفظ سچ پر مبنی ہے مہاجر ایک قوم ہے ، مہاجر ایک شناخت ہے یہ وڈیر ے جاگیر دار کبھی نہیں سمجھیں گے جو بڑی بڑی سیٹوں پر بیٹھیں ہیں لیکن انشاء اللہ میرے اللہ نے میرے مولا نے چاہا تو ان کی ہار ہوگی جس طرح زرداری جھک کر آیا تھا نائن زیر و پر اسی طرح دوبارہ قائدتحریک کے گھر پر آئیں گے کیونکہ الطاف بھائی ایک سچے ایک نڈر قائد ہیں قوم کے اور ہر مظلوم کے صرف مہاجروں کے نہیں قائد بابا سب کے قائد ہیں ہر مظلوم بلوچ ، ہر مظلوم سندھی ، ہر مظلوم پنجابی ، ہر مظلوم پختون ،ہر مظلوم سرائیکی ،ہرمظلوم کرسچن ،ہر مظلوم احمدی ،ہر مظلوم پارسی،ہر مظلوم شیعہ ،ہر مظلوم سنی جتنے بھی مسلک کے مظلوم لوگ ہیں الطاف حسین ان سب کا قائد ہے اور ان سب کیلئے الطاف بھائی آواز اٹھا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ الطا ف حسین بھائی کو تہ دیر سلامت رکھے، ان کا سایہ سلامت رکھے، ان کو لمبی عمر دے ۔ کراچی سے ایک اور خاتون نے کہا کہ محترم قائد مہاجر قو م کو آپ کی ضرور ت ہے اور حالات کتنے ہی کٹھن ہو ں چاہے جتنی ہی مشکلات ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، الطاف بھائی الیکشن 2018ء کے حوالے سے آپ کو جو بائیکاٹ کا فیصلہ ہے وہ بالکل درست ہے اور ہم آپ کے اس فیصلے کی نا صر ف مکمل حماعت کر تے ہیں بلکہ اس الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کر کے دنیا بتا دیں گے کہ پوری مہاجر قوم کل بھی قائد کے ساتھ اور آ بھی اپنے محسن قائد تحریک کے ساتھ ہیں ۔
*****