متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف
حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کا معاملہ
اللہ تعالیٰ کی عدالت اور اس کے انصاف پر چھوڑدیں اورایم کیوایم کے شہداء
کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے قانونی چارہ جوئی کرے۔انہوں نے کہاکہ مذہب اور
فرقہ واریت کی بنیاد پر دہشت گردی ایک کینسر کی شکل اختیارکرچکی ہے ،اس
کینسر سے نمٹنا صرف آرمی چیف کافرض نہیں ہے جب تک ملک بھرکے عوام دہشت گردی
کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ نہیں دیں گے پاکستان سے یہ موذی مرض ختم
نہیں کیاجاسکتا۔
اتوار کے روز
مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک
جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے
ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرکے سرکاری عقوبت گاہوں میں انسانیت سو ز
تشدد کا نشانہ بناکر انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے