Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن فرازعالم کی پولیس حراست میں بدترین تشدد کے ذریعے قتل اور اورنگی ٹاؤن میں کارکن ندیم احمد کے مذہبی انتہا پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کے خلاف کل بروز اتوار کو ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا

 Posted on: 1/10/2015

یوم سوگ کے سلسلے میں سندھ بھرمیں ٹرانسپورٹ اورکاروباری وتجارتی سرگرمیاں بندرکھی جائیں گی
پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے یوم سوگ منانے کے فیصلے کی توثیق
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام دکانداروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز اپنی سرگرمیاں بند رکھ کر اس ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 10 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک ہنگامی اجلاس ہواجس میں ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن فرازعالم کی پولیس حراست کے دوران بدترین تشددکے ذریعے ماورائے عدالت قتل اورایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمدکی مذہبی انتہا پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم کے ماورائے عدالت قتل اور ندیم احمد کے قتل کے خلاف کل بروز اتوار کو ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا۔ یوم سوگ کے سلسلے میں سندھ بھرمیں ٹرانسپورٹ اور کاروباری وتجارتی سرگرمیاں بندرکھی جائیں گی جبکہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام دکانداروں ، تاجروں اور کاروباری حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے اس ظلم کے خلاف بطوراحتجاج اپنی دکانیں اورکاروباربندرکھیں اوراس ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات سے بھی اپیل کی ہے وہ اس ظلم کے خلاف ٹرانسپورٹ بندرکھ کر مظلوموں کا ساتھ دیں۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم کی پولیس حراست میں تشددکے ذریعے قتل اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمدکے قتل کے خلاف کل بروز اتوار یوم سوگ منانے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

4/19/2024 9:16:04 AM